ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
مرید کو متعارف /1 طور پر توجہ دینے میں خرابی اور اس کے ضرر مع چند شبہات اور ان کے جوابات اکثر محققین صوفیہ نے مریدوں پر متعارف توجہ دینے کے طریق کو بالکل ترک فرما دیا اس وجہ سے کہ اس طریق توجہ میں مریدین کے اندر کسی کیفیت کے القاء /2 کے لئے اس قدر استغراق /3 کرنا شرط تصرف ہے کہ بجز اس مقید القاء /4 کے کسی طرف التفات نہ ہو اور تمامتر خیالات سے بالکل خالی ہوجاوے حتیٰ کہ واقع اس وقت حق تعالیٰ کی طرف بھی توجہ کم ہو جاتی ہے - سو اس قدر توجہ مستغرق ہونا خاص اللہ تعالیٰ کا حق ہے ان کو غیرت آتی ہے اور ان پر سخت گراں گزرتا ہے کہ یہ شخص خدا سے بالکل غائب ہوجاوے - ایک اور ضرر شیخ کو توجہ متعارف میں یہ ہوتا ہے کہ اپنے تصرفات دیکھ کر چند روز میں عجب /6 پیدا ہو جاتا ہے - دوسرا یہ ضرر ہوتا ہے کہ اس متعارف طریق توجہ سے شہرت ہوجاتی ہے اور جس شہرت کے اسباب مقدور الترک /7ہوں وہ اکثر مضر ہوتی ہے - تیسرا یہ ضرر ہوتا ہے کہ شیخ اگر ضعیف/8 القویٰ ہو تو بیمار پڑجاتا ہے - یہ تین ضرر شیخ کو ہوتے ہیں اور مرید کو یہ ضرر ہوتا ہے کہ وہ شیخ پر اتکال /9 کر لیتا ہے اور خود کچھ نہیں کرتا - اس لئے اس کی نسبت محض انعکاسی /10 ہوتی ہے - اکتسابی /11 نہیں ہوتی اور نسبت انعکاسی کو قیام نہیں ہوتا اگر کسی کو شبہ ہو کہ یہ توجہ خود حدیث سے ثابت ہے چنانچہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کی نسبت حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ غطنی فبلغ منی الجھد ( جبرائیل علیہ السلام نے مجھ کو دبایا و مجھ کو مشقت تک پہنچا دیا ) سو اس کے دو جواب ہیں ایک تو یہ کہ اس عظ کو توجہ کہنا محض بے دلیل ہے - اس کا حاصل صرف الصاق /13 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 رواجی کہ پیر مرید کی طرف خوب متوجہ ہو کر دل کو اس کے دل سے ملا دینے اور اپنے دل کی سوز و گداز و عشق و آگ کی کیفیت مرید کے دل میں پیوست کرنے کی کوشش کرنا / 2 دل میں ڈالنا / 3 ڈوب جانا کہ سب سے ہی الگ ہو کر اس میں لگ جانا اثر کرنے کی شرط ہے / 4 صرف دل اس میں ڈال دینے کی توجہ کے سوا / 5 ڈوبی ہوئی توجہ کہ دوسری ہر طرف سے ہٹی ہوئی ہو - /6 خود بینی کہ میں ایسا ہوں / 7 ذرائع چھوڑنے کی قدرت میں ہوں /8 جسمانی کمزوری / 9 بھروسہ /10 شیخ کی نسبت مع اللہ کا عکس جسے آئینہ میں صورت کا عکس جو الگ ہونے پر نہیں رہتا / 11 خود حاصل کی ہوئی جو ہمیشہ رہتی / 12 دبانے کو / 13 سینہ کے ساتھ زور سے ملا دینا -