ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ہی روز کے بعد دیکھوگے کہ خوف پیدا ہوگیا - اور خوف پیدا ہونے کے بعد آپ کو ماضی سے توبہ کی فکر ہوگی اور آئندہ کے لئے اطاعت کی توفیق ہوگی - اس وقت آپ کو مشاہدہ ہوگا اتقوا اللہ پر کیسے اصلاح اعمال و محوز نوب مرتب ہوگئے - اطاعت کاملہ کا محبت پر موقوف ہونا اور محبت کے پیدا کرنیکا طریقہ و من یطع اللہ و رسولہ فقد فاز فوزا عظیما یعنی جو شخص اللہ ورسول کی اطاعت کرے وہ بڑی کامیابی کو پہنچا یطع میں اشارہ ہے کہ جو شخص خوشی سے کہنا مانے اس کے لئے یہ طوع /1 سے مشتق ہے اور خوشی سے کہنا ماننا بدون محبت اللہ ورسول کے نہیں ہوتا اور اللہ کی محبت حاصل ہونے کا طریقہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا یاد کرنا ہے - اس کے لئے بھی ایک وقت مقرر کر کے سوچا کرو کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہیں - چند روز کے بعد آپ کو مشاہدہ ہوگا کہ ہم سرتا سر عنایت اور نعتموں میں غقر ہیں اس سے آپ کے قلب میں حق تعالیٰ کی محبت اور اپنی ناکارگی اور تقصیر جاگزیں ہوگی اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یطع / 2 کا تعلق آپ سے بھی ہے - آپ کے ساتھ محبت کا طریقہ بھی یہی ہے کہ حضور نے جا ہمارے لئے مشقتیں اٹھائیں اور اپنی امت پر شفقت فرمائی اس کو سوچا کرو - جب محبت پیدا ہوگی اطاعت خوشی سے ہوگی ادھر محبت ہوگی اور پہلے جو طریقہ بیان کیا اس سے خود ہوگا - یہ دونوں شے آپ کے دین دنیا دونوں درست کردیں گے اور بڑی کامیابی سے یہی مراد ہے - عالم غیب /3 کی وسعت اور اس کے کشف سے اس کا اشتیاق اور عدم کشف کا موجب نقصان نہ ہوگا عالم غیب میں اس قدر وسعت ہے کہ یہ عالم اس سے وہ نسبت رکھتا ہے جو سوئی پر لگا ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 جس کے معنے خوش خوش کہنا ماننے کے ہیں اور نا خوشی سے ماننا کرہا کہلاتا ہے - /2 اطاعت کرنے کا تعلق حضور سے بھی ہے آیت میں ان کی فرمانبداری کو بھی فرمایا ہے اس کو بھی خوشی خوشی ہی کرنا ہے اس کا ذریعہ بھی محبت ہے اور محبت پیدا کرنے کا یہی طریقہ ہے - / 3 وہ جہاں جو اس دنیا کے بعد کے اور اس وقت نظروں سے غائب ہے آخرت کا جہاں