ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ محض صحبت سے حاصل ہوتی ہے کیونکہ ملکہ (1) ہے اور ملکہ صحبت سے ہوتا ہے اگر کوئی شخص (2) اررنگ چین لے کر خط کی مشق کرے تو کبھی وہ ملکہ پیدا نہ ہو گا ۔ مثلا جو کہ منشی شمس الدین (3) کی خدمت اور صحبت سے پیدا ہو گا ۔ اسی طرح حال باطنی کی بھی کیفیت ہے تو علم اور عمل اور حال ان تینوں چیزوں کی ضرورت ہوئی ۔ اگر ان میں ایک بھی نہیں تو کچھ بھی نہیں اور یہی دین ہے اسی حال کی تعلیم اس آیت میں بھی ہے ۔ الم (4) یان للذین امنوا ان تخشع قلوبھم لذکر اللہ مطلب یہ ہے کہ اس طرف جلد توجہ کرو ایسا نہ ہو کہ ایک زمانہ گزر جانے سے قلب میں قساوت (5) پیدا ہو جاوے ۔ اور اس آیت سے معلوم ہوا کہ حال کی تاکید بھی کسی درجہ میں قرآن سے ثابت ہے ۔ غرض ارادہ اور قصد تو ضروری ہے اور حال مصلحت ہے کہ اس سے تسہیل ہو جاتی ہے ۔ کمال اطاعت کی خاصیت اور یہی وہ شان ہے جس کو حضرت عائشہ فرماتی ہیں ۔ کان (6) خلقھ القرآن جبکہ ایک شخص نے آپ سے پوچھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے اخلاق کیا تھے تو آپ نے یہ جواب دیا کہ قرآن آپ کا امر طبعی بن گیا تھا آپ کا جی اسی چیز کو چاہتا تھا جس کو خدا چاہے جس شخص کی یہ حالت ہو گی وہ ان شاء اللہ تعالی کبھی راجع (7) نہ ہو گا نہ واقف (8) ہو گا بلکہ برابر ترقی کرتا چلا جائے گا ۔ کیونکہ اول تو قلب میں ایک چیز محرک ہے دوسرے اس حالت کی برکت سے یہ محب ہونے کے ساتھ محبوب بھی ہو جاتا ہے بلکہ بعض اوقات اس کی یہ حالت ہوتی ہے جس کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں حضرت علی کے لئے اللھم (9) ادر الحق معھ حیث دار کہ یہ جس طرف جائیں تو حق بھی اسی طرف جائے اور ظاہر تو یہ تھا کہ آپ یہ دعا دیتے کہ ادرہ مع الحق ( حق کو اس کے ساتھ گھومتا ہوا کر دے ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) دل میں جم جانے والی کیفیت ہے عارضی نہیں ۔ (2) خوشخطی سیکھنے کی ایک کتاب کا نام ہے ۔ (3) ایک خوشنویس کا نام جو بہت مشہور ماہر گزرے ہیں ۔ (4) کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کے واسطے اس بات کا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لئے عاجزی والے ہو جائیں ۔ (5) دل کی سختی ہے ۔ (6) آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی عادت مبارکہ قرآن ہی تھی ۔ یعنی ہر قرآنی حکم عادت بن گیا تھا 2 پھر جانے والا پہلی حالت پو لوٹ جانے والا (7) رک جانے والا کہ آگے ترقی نہ کرے ۔ (8) اے اللہ حق کو اس کے ساتھ گھومتا ہوا کر دے جہاں جہاں ہو گھومے ۔