ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
جو یوں عورتوں سے کہا جاتا ہے نصیحت کی جاتی ہے تو کہتی ہیں اونہہ ایک دفعہ دیکھ کر پھر کیا دیکھے گا ساری عمر ترسے گا - جو بڑی پردہ نشین کہلاتی ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ خاوند کے سامنت تو بھنگن ہی بنی رہیں گی اور اگر کہیں جاویں گی تو تمام زیب و زینت ختم کر کے بیگم بن جاویں گی سخت بے حیائی کی بات ہے خاوند جس کے لئے زیب و زینت کا حکم ہے اس کے سامنے تو زیب و زینت نہ کی جاوے اور دوسروں کے دیکھنے کے لئے کی جاوے چاہیے تو یہ کہ اس کا بر عکس ہو بعض عورتیں دولہا دلہن اور باارات کو دیکھتی ہیں ان کے مرد بھی کچھ نہیں کہتے - اسی طرح دوسرے بے احتیاطی قابل نظر ہے - وہ یہ کہ بعض مرد بڑے بے احتیاط ہوتے ہیں کہ گھر میں ہک کر نہیں جتے ذرا کھنکارا اور فورا اندر گھس گئے اور اکثر عورتیں بھی یسی بے احتیاط ہوتی ہیں کہ ڈولی سے اترنے سے پہلے تحقیق نہیں کراتیں کہ کوئی مرد تو اندر نہیں ہے - میں ایک دفعہ بیمار تھا بہپت عورتیں ڈولی سے عیادت کے لئے آئیں اور بلا تحقیق اندر آ گئیں میں نے ان کو خوب برا بھلا کہا اور جب عورتیں ایک جگہ جمع ہوتی ہیں اس وقت اور زیادہ بے حیائی ہوتی ہے چنانچہ بسا اوقات بے کہے اس گھر کے مرد دروازے میں آکر سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں اندر کسی نے منہ پھیر لیا کسی نے آنچل سے منہ ڈھک لیا کوئی کسی کے پیچھے ہوگئی اور طرفہ یہ کہ ہر ایک یہ جانتی ہے کہ مجھ کو نہیں دیکھا حالانکہ اس نے سب کو دیکھ لیا - بدنگاہی میں عام ابتلا اور اس کا علاج خلاصہ یہ کہ آنکھوں کا گناہ سخت ہے اور اس میں بہت ابتلاء ہورہ ہے - اس کا بہت انتظام کرنا چاہیے اپنا بھی اور گھر والوں کا بھی اور اس کا علاج سہل یہ ہے کہ راہ میں چلنے کے وقت نیچی نگاہ کر کے چلنا چاہپیے ادھر ادھر نہ دیکھے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا - شیطان جب مردود ہوا اس نے کہا تھا - لا قعدن لھم صراطک الستقین ثم لآتینھم من بین ایدیھم و من خلفھم و عن ایمانھم و عن شمائلھم یعنی میں ان کے ( گمراہ کرنے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اللہ تعالیٰ نے لعنت کی نا جائز دیکھنے والے اور دیکھے جانے والے پر دیکھا جانے والا یا والی وہی ہے جو خود کو چھپانے کے وقت اور چھپانے کی جگہ نہ چھپائے ستر کھولنے والے اور بے پردہ عورتیں سب اس میں داخل ہیں سب پر پر واجب ہے اور نہ کرنے پر لعنت