ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
اس کی امداد ہوتی رہے گی ، کسی کی مخالفت اس کو ضرر نہ پہنچائے گی ۔ 12 " تو آج کل کے ریفارمر اور عقلاء کی سازش اور شر کچھ کم نہ تھا ۔ فرماتے ہیں کہ : و ان کان مکرھم لتزول منہ الجبال " واقعی ان کی تدبیریں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں ۔ 12 " ان سازشوں کو دیکھ کر اسلام بزبان حال کہتا ہے : قتل ایں خستہ بہ شمشیر تو تقدیر نبود ورنہ ہیچ از دل بیرحم تو تقصیر نبود ( اس بیچارہ کا قتل تیری تلوار سے مقدر ہی نہ تھا ورنہ تیرے دل بے رحم نے تو کوئی کسر چھوڑی نہ تھی ۔ 12 ) اسلام کو غیروں کی شکایت نہیں اس کو تو مسلمانوں ہی سے شکایت ہے ۔ اسلام بزبان حال کہتا ہے : من از بیگان گاں ہر گز نہ نالم کہ بامن آنچہ کرد آں آشنا کرد ( میں غیروں کا شاکی نہیں کیونکہ میرے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ اپنوں نے کیا ہے ۔ 12 ) طعنہ اہل جہاں کی مجھے پرواہ کیا تھی تم بھی ہنستے ہو مرے حال پر رونا ہے یہی اس تحریک حاضر کے زمانہ میں احکام شرع میں اس قدر تحریف ہوئی ہے کہ زمانہ سابق سے اب تک کبھی بھی اس قدر تحریف نہ ہوئی تھی اور زیادہ وجہ اس کی یہ ہے کہ ان بدخواہوں کے ساتھ بعض اہل علم پھسل گئے ، پھر خیر کہاں مگر ہوتا کیا ہے ۔ قل جاء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا ایسے ہی عقلاء اور ریفارمروں کے متعلق کسی نے خوب کہا ہے : گربہ میرو سگ وزیر وموش را دیواں کنند ایں چنیں ارکان دولت ملک را ویراں کنند حضرت کا طریق اصلاح اور بزرگوں کی رائے ( ملفوظ 188 ) ( ملقب بہ الخشونہ لعلاج الرعونۃ ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ لوگوں کی کسی بات میں بھی تو ڈھنگ نہیں اور سلیقہ مجھ کو اس وقت بڑی اذیت پہنچتی ہے جب کوئی بات بے اصول یا بے ڈھنگے پن کی ہوتی ہے اور یہ میرے امور طبعیہ میں سے ہے اس لیے میں مجبور ہوں شب ہی کا واقعہ ہے ۔ ایک صاحب نے عین نماز شروع کرنسے کے وقت میرے پاس