ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
کرنے کی مجھ کو تو ایسی باتوں سے نفرت ہے اگر تم چاہو گے تو کسی اور مصلح کا نام بتلا دوں گا ۔ عرض کیا کہ میں تو حضرت ہی سے تعلق رکھنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا کہ مان نہ مان میں تیرا مہمان یہ وہی قصہ ہے کہ ایک شخص سے اس کے دوست نے پوچھا کہ آج کل کیا شغل ہے ، کہنے لگا کہ شہزادی سے نکاح کا انتظام کر رہا ہوں ۔ اس نے پوچھا کہ کیا کچھ سامان ہو گیا ، کہنے لگا کہ آدھا سامان ہو گیا ، آدھا باقی ہے اس نے پوچھا آدھا کیسے کہنے لگا کہ میں تو راضی ہوں وہ راضی نہیں ، عرض کیا کہ حضرت ہی مشورہ فرما دیں کہ مجھ کو اپنی اصلاح کا طریقہ کیا اختیار کرنا چاہیے اور مناسبت کس طرح پیدا ہو ، فرمایا کہ جس طرح آپ نے اپنی اصلاح کی فکر کی ہے اور سوچا ہے اسی طرح اس کے طریقہ کو بھی سوچئے اور یہ تو بالکل ہی خلاف اصول ہے کہ مجھ سے ہی مناسبت پیدا کرنا چاہتے ہو اور مجھ سے ہی اس کا طریقہ پوچھتے ہو ، اس کی بالکل ایسی مثال ہے کہ ایک شخص ایک عورت سے محبت کرنا چاہتا ہے اور اسی سے اس کا طریقہ پوچھتا ہے وہ کہے گی کہ کسی اور سے پوچھ اس کا خود بتانا بالکل غیرت کے خلاف ہے تو کیا یہ بھی میں ہی بتاؤں یہ کسی اور سے پوچھئے اور حضرت محبت و عقیدت میں بے فکری کہاں جس کا آپ نے ابھی اقرار کیا ہے اہل محبت کی تو حالت ہی دوسری ہوتی ہے ۔ جس کو سعدی فرماتے ہیں ۔ دمادم شراب الم درکشند وگرتلخ بینند دم درکشند اور جو لوگ محبت سے خالی یا غافل ہیں ان کی نسبت کہا گیا ہے : اے ترا خارے بپا نشکستہ کے دانی کہ چیست حال شیرا نے کہ شمشیر بلا برسر خورند اہل محبت پر تو ہر وقت آرے اور بھالے چلتے ہیں ایک لمحہ اور ایک سیکنڈ بھی ان کو چین نصیب نہیں بلکہ اس کی یہ حالت ہوتی ہے : جس کا دل دلبر میں ہو کب اس کو بس آتی ہے نیند کروٹیں ہی لیتے صاف اڑ جاتی ہے نیند اور اس کی یہ حالت ہوتی ہے : کشتگان خنجر تسلیم را ہر زماں از غیب جانے دیگر است پرانے تعلق والوں کی غلطی پر مواخذہ ( ملفوظ 141 ) ایک صاحب کی غلطی پر حضرت والا نے مواخذہ فرمایا اور فرمایا کہ اس کا