Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

31 - 64
وفیات
 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
٣ ذی الحجہ /٢١ نومبر بروز ِ ہفتہ خانقاہ ِ عالیہ ڈُھڈیاں شریف کے سجادۂ نشین حضرت مولانا عبدالجلیل صاحب  طویل علالت کے بعد اِنتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ  ۔آپ شیخ المشائخ حضرت مولانا  شاہ عبدالقادر صاحب رائے پوری رحمہ اللہ کے سگے بھتیجے اَور حضرت مولانا محمد اَنوری صاحب کے داماد تھے تقریباً تمام تعلیم آپ نے مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور میں حاصل کی ۔ آپ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب  کے اَجل تلامذہ میںشمار ہوتے ہیں۔ تعلیم سے فراغت کے بعد اپنے چچا کے دامن ِ اِرادت سے وابستہ ہوئے اَور بیعت و خلافت کا شرف حاصل کیا ۔آپ ایک انتہائی مرتاض بزرگ تھے ہمہ وقت ذکر و مراقبہ میں مصروف رہتے تھے طویل عرصہ سے خانقاہ ِ عالیہ ڈُھڈیاں شریف کو آباد کیے ہوئے تھے۔ آپ کی عمر مبارک تقریبا ً ٩٣ سال تھی انتہائی کمزور ہو چکے تھے آپ کی وفات سے رُوحانی دُنیا میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو برسوں بھی پُر نہ ہوسکے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ آپ کواپنی رضا ورِضوان سے نوازے اَور اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین ۔     
اُستاذ الحدیث دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا قاری سیّد محمد عثمان صاحب منصور پوری کی والدہ ماجدہ  اور مفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری کی دادی صاحبہ ٢ذیقعدہ کومختصر علالت کے بعد دیوبند میں وفات پا گئیں 
جامعہ فرقانیہ للبنات وجامعہ حنفیہ مسجدجانی شاہ لٹن روڈ کے مہتمم مولانا عبدالوحید صاحب کی خوشدامن صاحبہ(اہلیہ مولانا محمد صابر صاحب رحمة اللہ علیہ) طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔
اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔
جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter