Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

60 - 64
کہ حکومت عوام کی سہولت کے لیے پہاڑوں کو کاٹ کاٹ کر ایک پہاڑ سے دُوسرے پہاڑ تک پل تعمیر کر رہی ہے راستوں کو آسان اور سہل بنایا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے ڈیم بنتے بھی نظر آئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ نئے ڈیموں کی تعمیر ہر ملک کی ضرورت ہے۔ 
مالگا( MALAGA)  :
مالگا اُندلس کا مشہور اور قدیم شہر ہے جس کی تاریخ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے عہد تک ملتی ہے مسلمانوں کے دورِ حکومت میں بھی یہ اُندلس کی ایک اہم بندر گاہ اور تجارتی منڈی تھی۔ یہاں کی پیداوار میں انجیر اور انگور پورے اُندلس میں مشہور تھے۔ مٹی کے برتنوں کی صنعت یہاں کی مشہور صنعت سمجھی جاتی تھی اور  آج بھی یہاں کے برتن سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ 
مسلمانوں کے دورِ حکومت میں غرناطہ اور قرطبہ کے مقابلے میں یہ شہر چھوٹا تھا اور اِس کی اہمیت وہ نہ تھی جو طرقبہ اور غرناطہ کو حاصل تھی مگر آج یہ شہر آبادی اور اور دُوسرے کئی حوالوں سے اُن شہروں سے آگے ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اَڈے اور ساحلِ سمندر کی وجہ سے یہ شہر غیر ملکی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے یہاں کا ساحل سمندر بھی خوبصورت مانا جاتا ہے سمندر کی وجہ سے اِس شہر کا موسم بھی بڑا متوازن ہے۔ حکومت اسپین نے بھی اس کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور اِس کو ایک خوبصورت شہر میں تبدیل کر دیا ہے رات کے وقت اس  شہر میں میلے کا سماں ہوتا ہے رنگا رنگ برقی قمقموں اور خوبصورت فواروں نے ا ِس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ 
رات ایک بجے برمنگھم کے لیے ہماری فلائٹ تھی ہم ائیر پورٹ پہنچے عشاء کی نماز ادا کی اور اُندلس چھوڑنے کے لیے جہاز کی سیڑھیوں کی طرف چل پڑے ہم اپنے پیچھے بے شمار سوالات اور یادیں چھوڑ کر جا رہے تھے اِس کے باوجود کہ یہ ملک اَب مسلمانوں کے پاس نہیں مگر ہم اچھا تاثر لے کر وہاں سے نکلے۔ ہمیں چار رَوز میں کہیں اجنبیت کا احساس نہیںہوا۔




x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter