ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009 |
اكستان |
|
حالانکہ ایک حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس کے لڑکی پید ا ہوئی اور اُس نے اُس کواچھی طرح پالا ، تربیت کی، شادی کی اُس کے لیے جنت ہے۔ ایک حدیث شریف میںآیا ہے کہ وہ عورت بڑی برکت والی ہے جس کے پہلے لڑکی پیدا ہو۔ راقم الحروف نے عرض کیا کہ حضرت معمولاتِ نبوی میں یہ حدیث منقول ہے حضرت نے فرمایا کہ اَو ر بھی جگہ ہے مفسرین نے بھی نقل کی ہے۔ اَورایک حدیث شریف میں ہے حضور ۖ سے ایک صحابی نے پوچھا کہ میرے مال کا سب سے اچھا مصرف کیا ہے ؟(یعنی مال کہا ں خرچ کرو ں ) حضور ۖ نے فرمایا تمہاری بیٹی جو تم پر لوٹا دی جائے خواہ اِس وجہ سے کہ بیوہ ہو گئی اُس کا شوہر مر گیا ،یا اِس وجہ سے کہ اُس کے شوہر نے اِس کوچھوڑ دیا یا طلاق دے دی ۔اب ایسے حالات میں ماں،با پ کی بھی نگاہیںپھر جاتی ہیں ۔باپ اپنی بیٹی کو بھول جاتا ہے ۔ جھانسی میں ایک مرتبہ میر ا جاناہوا ایک صاحب کے یہاںصبح کے وقت ٹھہرنا ہوا تھا، ایک لڑکا صاف ستھرے اچھے کپڑے پہنے ہوئے آیا ا ُس کو گودمیں بٹھالیا ، مٹھائی وغیرہ کوئی چیز کھانے کو دی ۔تھوڑی دیر میں ایک اور بچہ پرانے گندے کپڑے پہنے ہوئے خستہ حالت میں آیااُس کو دیکھ کر کہا بس آگئے ،لگ گئی خوشبو ، کتوں کی طرح بھاگے چلے آئے،دھتکار کر بھگایا ،اور مجھ سے فرماتے ہیں کہ مولانا یہ میرا نواسہ ہے۔ مجھ سے تو اپنا خرچ پورا نہیں ہوتا اِن کا کہا ںسے پورا کروں ۔لڑکی ہے میرے سر پڑ گئی مجبورہوں،مجھے بہت ناگوار ہو ا میں ناراض ہو کر وہاں سے چلا آیاکہ ایسے شخص کے یہاں نہیں ٹھہر ناچاہیے ۔باپ بھی بیچاری لڑکی کا نہ ہو گاتو دُنیا میں کون اُس کاہو گا۔ شادی میں تاخیر نہ کیجیے : ایک صاحب نے آکر اپنے لڑکے کے متعلق حضرت سے کچھ مشورے لیے اور اُن کا لڑکا چند سال قبل مدرسہ میں زیرِ تعلیم بھی تھا اب کسی مدرسہ میں پڑھانے کی بات چل رہی تھی اُن صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کہیں سلسلہ لگا دیجیے ۔حضرت نے فرمایا وہ پہلے اپنی شکل تو دُرست کریں ڈاڑھی تو وہ کٹاتے ہیں لوگ اُن کے پیچھے نماز پڑھنے سے بھی اعراض کرتے ہیں(کیونکہ ایسے شخص کی امامت مکروہ تحریمی ہے تمام مقتدیوںکی نماز خراب کرتا ہے)۔اُن صاحب نے رشتہ کے متعلق بھی مشورہ کیا۔ حضر ت نے فرمایا رشتہ جلدی کر دیجیے اِس میں تاخیر نہ کیجیے۔ اُنہوں نے عرض کیا کہیں سلسلہ سے لگ جائیںکچھ انتظام ہو جائے اُس کے