Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

44 - 64
دَرد ہے اَبھی بھی میرے آنے کی کوئی ہمت نہیں تھی لیکن آپ حضرات سے مولانا حسن صاحب تو بڑے محترم اور معزز ہیں اُن سے کہہ دیا تھا تو میں وعدہ کے اِیفاء کی وجہ سے آیا ہوں ورنہ میرا سر بہت جکڑا ہوا ہے دَرد کی شدت سے چند باتیں آپ کی خدمت میں عرض کروں گا۔ 
اللہ تعالیٰ باقی جتنی انسان کے علاوہ کائنات ہے اُس کو پیدائشی طور پر ہی عالم پیدا کرتا ہے وہ نباتات ہوں یا حیوانات ہوں پرندے ہوں درندے ہوں یہ سب پیدائشی عالم ہوتے ہیں اور انسان اَحسن تقویم ہے    لیکن یہ جاہل پیدا ہوتا ہے  وَاللّٰہُ اَخْرَجَکُمْ مِّنْ بُطُوْنِ اُمَّھَاتِکُمْ لَاتَعْلَمُوْنَ شَیْئًا  کہ ہم نے تمہیں جب نکالا ماں کے پیٹ سے تو تم کچھ نہیں جانتے تھے تو انسان کی اَصل ہے جہالت اور باقی جتنی کائنات ہے اُس کی اصل ہے علم  رَبُّنَا الَّذِیْ اَعْطٰی کُلَّ شَیْئٍ خَلْقَہ' ثُمَّ ھَدٰی  تو  کُلَّ شَیْئٍ  میں استثناء ہے انسان کا اُس آیت کے ساتھ  شَیْئ  کے عموم میں تو انسان بھی داخل ہے لیکن انسان کا استثناء ہوا اُس آیت کے ساتھ کہ  لَاتَعْلَمُوْنَ شَیْئًا  اور اِدھر ہے  اَعْطٰی کُلَّ شَیْئٍ خَلْقَہ' ثُمَّ ھَدٰی  اور ہدایت سے مراد دونوں ہی ہیں کہ جتنی مخلوق ہے وہ ضرورت کے علم کو بھی اپنے اَندر لے کر پیدا ہوتی ہے اور مقصد کے علم کو بھی اپنے اَندر لے کر پیدا ہوتی ہے  اَعْطٰی کُلَّ شَیْئٍ خَلْقَہ' ثُمَّ ھَدٰی  یہاں ہدایت ِ عامہ ہے زندگی گزارنے کا علم اور پھر اِس کے ساتھ دُوسری آیات جوڑو تو  کُلّ قَدْ عَلِمَ صَلٰوتَہ وَتَسْبِیْحَہ  اور  اِنْ مِّنْ شَیْئٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِہ، سَبَّحَ لِلّٰہِ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِ، یُسَبِّحُ لَہ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۔ اَب اِن آیات کو جب ہم نے ساتھ جوڑا تو پتہ چلا کہ ساری مخلوق انسان کے سوا وہ اپنے مقصد کو بھی پہچانتی ہے میرا خالق کون ہے مجھے اُس کی بندگی کیسے کرنی ہے  عَلِمَ صَلٰوتَہ وَتَسْبِیْحَہ  اور مجھے زندگی کیسے گزارنی ہے اِس کا بھی اُنہیں علم ہوتا ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ 
انسان کا بچہ ماں کے پیٹ میں نو مہینے رہتا ہے وہ باہر آتا ہے اُسے پتہ ہی نہیں میں کون ہوں اور مرغی کا بچہ اَنڈے میں اِکیس دن رہتا ہے نو مہینے اور اِکیس دن میں کتنا فرق ہے وہ اِکیس دن کے بعد نکلتا ہے اور نکلتے ہی بھاگتا ہے اور دانا چُگنا شروع کردیتا ہے اور اپنے پنجوں سے وہ اُس کو اَلگ کردیتا ہے روڑے کو اَلگ کردیتا ہے دانے کو اَلگ کردیتا ہے کسی سے بھی نہیں پوچھتا نہ ماں سے پوچھا مجھے بتاؤ نہ اَبّا سے پوچھا میں تو کہتا ہوں اَبّا تو پہلے ہی بھاگا ہوتا ہے مفرور ہوتا ہے اَبّے تو بھاگے ہوتے ہیں صرف امّاں ہوتی ہے تو اماں سے کہتا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter