Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

اكستان

14 - 64
لیکن قدرے متیسر بقلم آریم '' یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حکمت اِس سے زیادہ ہے کہ وہ کسی دائرہ میں آسکے اِس کا شمار کرنا ایسی حالت میں کہ جب رسول اللہ  ۖ  نے  اَنَامَدِیْنَةُ الْعِلْمِ وَعَلِیّ بَابُھَا  فرمایا ہو کب آسان کام ہوسکتا ہے، لیکن پھر بھی جتناآسانی سے ہو سکتا ہے وہ ہم تحریر میں لا رہے ہیں۔ (ازالة الخفاء  ص ٢٧١  و  ص ٢٧٢) 
اور قُرَّةُ الْعَیْنَیْنِ  میں بھی حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمة اللہ علیہ مناقب ِسیدنا علی کرم اللہ وجہہ' میں  اَنَا مَدِیْنَةُ الْعِلْمِ وَعَلِیّ بَابُھَا کی روایت لائے ہیں۔ (دیکھئے  قرة العینین ص ١٤٠،١٤١)
تو آپ نے اِن حضرات کے نام کا استعمال غلط کیا تھا بلکہ یہ تو اِس حدیث سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت ِعلمی ثابت کررہے ہیں۔
حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب رحمة اللہ علیہ ایک مسئلہ پر بحث کے ضمن میں تحریر فرماتے ہیں  :
 ''بخلاف اُن صحابۂ کرام کے جو آنحضرت  ۖ  کے زمانہ میں مرتبہ اجتہاد کو پہنچے اور آنحضرت  ۖ  نے اُن کے مسائل ِاجتہاد یہ کی تصدیق فرمائی اور اُن صاحبوں کو فتویٰ اور اجتہاد کی اجازت فرمائی تھی مثلاً حضرت عمر، حضرت علی اور حضرت عبداللہ بن مسعود ، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہم اور اُن کے مانند اور جو صحابۂ کرام ہوئے، تو جن صحابۂ کرام کو آنحضرت  ۖ کی موجودگی میں اجتہاد کا مرتبہ حاصل نہ ہوا تھا ایسے صحابۂ کرام کے اجتہاد کی نفی کرنا دُرست ہے کیونکہ اُنھیں آنحضرت  ۖ  کی موجودگی میں اجتہاد کا مرتبہ حاصل نہ ہوا تھا '' الخ(ص٢٠٢ فتاوٰی عزیزی  ج ١)
ایک دُوسری جگہ وہ تحریر فرماتے ہیں  : 
 ''حضراتِ شیخین کی تفضیل حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہم پر ہر اعتبار سے نہیں بلکہ محققین نے لکھا ہے کہ حضرات ِشیخین میں بھی کسی سے ایک صاحب کی تفضیل دُوسرے صاحب پر ہر وجہ سے ثابت ہونی محال ہے ،اِس واسطے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جہاد سیفی وسنانی میں اور فن قضاء وکثرتِ روایت ِحدیث میں اور ہاشمیت وحنیفیت میں اور علی الخصوص اِس وجہ سے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ زوجیت کی قرابت ہے افضل ہیں، اور اِن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter