Deobandi Books

مغربی فلسفہ

ن مضامی

9 - 43
دینی نصاب تعلیم اور بین الاقوامی دباؤ
مسلمانوں کے دینی نصاب تعلیم کا مسئلہ آج سے نہیں صدیوں سے مغربی اقوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔ ایک تاریخی روایت ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم گلیڈ اسٹون نے آج سے کوئی سو برس قبل برطانوی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر قرآن کریم کا نسخہ لہراتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یہ کتاب مسلمانوں میں پڑھی جاتی رہے گی اس وقت تک مسلمانوں میں مذہبی جنون (جہاد) باقی رہے گا، اور جب تک مسلمانوں میں مذہبی جنون موجود رہے گا تب تک انہیں غلام رکھنا ممکن نہیں ہے۔
یہ روایت کہاں تک درست ہے، مگر حقائق کے اعتبار سے اس کی واقعیت میں کلام کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ جو مسلمان ایک دفعہ قرآن کریم کے مضامین سے اجمالی طور پر بھی واقف ہو جاتا ہے اسے اسلام سے ہٹانا اور کفر کی کسی بات سے سمجھوتے اور مفاہمت کے لیے تیار کرنا ممکن نہیں رہتا۔ گزشتہ دنوں ایک محفل میں چند دوست حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کیے جانے والے ماڈل دینی مدارس کے بارے میں بات کر رہے تھے اور کچھ خدشات کا اظہار کر رہے تھے۔ میں نے انہیں تسلی دی کہ گھبرانے والی بات نہیں کیونکہ سرکاری خرچ سے پڑھایا جائے یا غیر سرکاری خرچ سے اگر یہی قرآن کریم پڑھایا جائے گا تو عقیدہ و فکر کے اعتبار سے نتیجہ کچھ مختلف نہیں ہوگا اور قرآن کریم اپنے پڑھنے والوں کے دماغوں پر یکساں اثرات قائم کرے گا۔
تحریک آزادی کے ممتاز رہنما مولانا محمد علی قصوریؒ کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جس زمانے میں مولانا شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سربراہ تھے انہی دنوں یوپی کے انگریز گورنر سرجان ہیرٹ نے انہیں بلا کر پیشکش کی کہ اگر ندوہ کے نصاب میں حدیث رسولؐ کو لازمی کی بجائے اختیاری مضمون قرار دے دیا جائے اور قرآن کریم کی تعلیم کے نصاب سے سورہ انفال، سورہ توبہ، سورہ ممتحنہ اور سورہ صف کو نکال دیا جائے تو انگریزی حکومت ندوۃ العلماء لکھنؤ کو ایک لاکھ روپے سالانہ گرانٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ مگر مولانا شبلی نعمانی ؒ نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ مولانا شبلی نعمانی ؒ کا انتقال 1914ء میں ہوا تھا اور یہ اس سے پہلے کا قصہ ہے۔ اس سے اندازہ کر لیجیے کہ اس وقت کے ایک لاکھ روپے آج کے حساب سے کتنی رقم بنتی ہوگی اور انگریز حکمران ان معاملات میں کس قدر حساس اور سنجیدہ تھے۔ انگریز حکمرانوں کے لیے تشویش کی بات یہ تھی کہ ’’درس نظامی‘‘ کے جس نصاب و نظام کو انہوں نے 1857ء کے بعد یکسر ختم کر دیا تھا اور اس نظام کو چلانے والے ہزاروں مدارس بند کر کے ان کی جائیدادیں اور بلڈنگیں ضبط کرلی تھیں، وہ چند درویش صفت علماء کی مخلصانہ جدوجہد کی بدولت ایک متوازی نظام کی صورت میں نہ صرف قائم رہا بلکہ دن بدن ترقی کرتے ہوئے دنیا کی تمام استعماری قوتوں کے لیے ایک علمی اور فکری چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا۔
دوسری طرف سر سید احمد خان مرحوم نے انگریزی زبان اور مغربی علوم کی بنیاد پر جس جدید نظام تعلیم کی بنیاد رکھی تھی اور فکر کی آزادی کے نام پر قرآن و سنت کی نت نئی تعبیرات و تشریحات کا جو بیڑا اٹھایا تھا وہ عام مسلمانوں کو ہضم نہ ہوا اور جدید تعلیم کا نظام راسخ العقیدہ اور دیندار مسلمانوں کے تعاون کے بغیر آگے بڑھتا نظر نہ آیا۔ اس لیے وہاں بھی مذہبی معاملات کی باگ ڈور ہر دور میں علماء ہی کے ہاتھ میں دینا پڑی جس کی وجہ سے علی گڑھ کا نظام تعلیم جدید تعلیم کا مرکز تو بن گیا مگر اسلام کی جدید تعبیر و تشریح کا فلسفہ اس نظام میں ایڈجسٹ نہ ہو سکا۔ اس طرح اس جدید نظام تعلیم میں بھی دین اسلام کی جو تھوڑی بہت تعلیم شامل کی گئی وہ سر سید احمد خانؒ کے فلسفے کے بجائے علماء کرام اور امت کے اجماعی عقیدہ و تعامل کے مطابق تھی اور اس کو پڑھانے اور چلانے کے لیے بھی علماء کے روایتی طبقہ سے افراد کار فراہم کیے گئے۔ چنانچہ علی گڑھ محمڈن کالج میں، جو بعد میں یونیورسٹی کہلایا، شعبہ دینیات کے پہلے سربراہ حضرت مولانا عبد اللہ انصاریؒ تھے جو دارالعلوم دیوبند کے بانی حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے داماد اور اپنے وقت کے بڑے عالم دین تھے۔ انہی مولانا عبد اللہ انصاریؒ کے بیٹے مولانا منصور انصاریؒ تحریک آزادی میں امام انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے دست راست تھے۔ مولانا منصور انصاریؒ کے فرزند مولانا حامد انصاری معروف کتاب ’’اسلام کا نظام حکومت‘‘ کے مصنف ہیں اور ان کے بیٹے ڈاکٹر عابد اللہ غازی آج کل شکاگو امریکہ میں اسلامی تعلیمات کے ایک بڑے پراجیکٹ کے نگران ہیں۔ علی گڑھ اور اس کی طرز پر چلنے والے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اگرچہ دینی تعلیم کا مواد بہت کم چلا آرہا ہے مگر جتنا بھی ہے اس کی بنیاد جدید فکر و فلسفہ کی بجائے قدیم روایت پر ہے جو پاکستان کے قیام کے بعد بھی بدستور قائم ہے اور اس میں دینی حلقوں کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے کچھ اضافہ ہی ہوا ہے کمی نہیں ہو سکی۔
یہ بات آج کے عالمی تعلیمی حلقوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے کیونکہ قرآن کریم، حدیث رسولؐ اور فقہ اسلامی کا خواہ کتنا تھوڑا حصہ ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر اس کا مواد قدیمی ہے اور طرز روایتی ہے تو اس کے اثر انداز ہونے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ اوراس کی تعلیم و تدریس کے مرحلہ سے گزرنے والا مسلمان عملی لحاظ سے خواہ کتنا ہی بےکار ہو مگر قرآن و سنت اور دین کی بنیادوں کے ساتھ کمٹمنٹ کے اعتبار سے وہ یقیناً بے لچک ثابت ہوگا۔ اسی وجہ سے اقوام متحدہ کے تعلیمی اداروں اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی حلقوں کی طرف سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے تعاون سے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے کہ وہ سرکاری نصاب تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائے۔ جس سے ان مطلب یہ ہے کہ دینیا ت کا وہ حصہ جسے بین الاقوامی حلقے بنیاد پرستی میں اضافے کا باعث سمجھتے ہیں اور جس میں جہاد کے احکام کے علاوہ خاندانی نظام اور نکاح و طلاق و وراثت کے احکام بھی شامل ہیں، اسے نصاب سے نکال دیا جائے۔
گزشتہ دنوں قرآنی تعلیم کے مواد سے سورہ توبہ اور سورہ انفال کو طلبہ اور طالبات کے لیے مشکل قرار دیتے ہوئے نصاب سے خارج کرنے کی جو آواز اٹھی تھی وہ اسی پس منظر میں تھی اور اسی تقاضے کی صدائے بازگشت تھی جو ایک صدی قبل یوپی کے انگریز گورنر نے ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سربراہ مولانا شبلی نعمانی ؒ سے کیا تھا۔ لیکن یہ تقاضہ جب خالص غلامی کے دور میں قابل قبول نہیں تھا تو آج بظاہر آزادی کے دور میں کس طرح قبولیت حاصل کر سکتا ہے؟ مگر سیکولر حلقوں کی چابکدستی کی داد دیجیے کہ جو بات وہ سیدھے راستے سے منوانے میں کامیاب نہیں ہو رہے تھے اس کے لیے انہوں نے بالواسطہ طریقہ اختیار کیا ہے اور وہ جنرل پرویز مشرف کی کابینہ سے یہ فیصلہ کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ نصابی کتابوں کی تیاری اور طباعت کی ذمہ داری سر انجام دینے والے ٹیکسٹ بک بورڈز غیر مؤثر کر دیے گئے ہیں اور اب یہ کام بین الاقوامی اداروں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ یعنی ان تقاضوں اور مطالبات کو حکومت پاکستان سے براہ راست منوانے میں کامیابی کے امکانات واضح نہ دیکھتے ہوئے بین الاقوامی اداروں نے یہ سارا کام ہی اپنے ہاتھ میں لینے کا راستہ صاف کر لیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ملک کے دینی حلقے اور محب وطن تعلیمی ادارے اس صورتحال کا کس طرح سامنا کرتے ہیں اور بین الاقوامی سیکولر حلقوں کے اس ’’کامیاب وار‘‘ کے توڑ کے لیے کیا راستہ اختیار کرتے ہیں؟
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
ہفت روزہ الہلال، اسلام آباد
تاریخ اشاعت: 
۵ مئی ۲۰۰۱ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بے جنگ کی خواتین عالمی کانفرنس 1 1
3 نکاح ۔ سنت نبویؐ یا محض ایک سوشل کنٹریکٹ 2 1
4 حضرت عمرو بن العاصؓ اور مغرب کی بالادستی 3 1
5 امریکی جرائم اور شہر سدوم 4 1
6 اقوام متحدہ کا جانبدارانہ منشور 5 1
7 ہم جنس پرستی ۔ اسلامی تعلیمات اور مغربی فلسفہ 6 1
8 اٹلی کی سپریم کورٹ کا فیصلہ اور بائبل کی تعلیمات 7 1
9 امریکہ کا خدا بیزار سسٹم 8 1
10 دینی نصاب تعلیم اور بین الاقوامی دباؤ 9 1
11 ’’اسامہ بن لادن‘‘ لندن میں 10 1
12 مغربی استعمار کی پرتشدد تاریخ 11 1
13 مغرب کے تین دعوؤں کی حقیقت 12 1
14 جدید مغربی معاشرے کے لیے دینی مدارس کا پیغام 13 1
15 ظالم چودھری اور اس کی پنچایت 14 1
16 اسلام اور مغرب کے مابین ڈائیلاگ میں جرمنی کا تعاون 15 1
17 ناروے میں ’’عمرؓ الاؤنس‘‘ 16 1
18 اسلامی نظریات اور مغرب کے عزائم 17 1
19 عالم اسلام اور مغرب: متوازن رویے کی ضرورت 18 1
20 برطانوی وزیر جیری اسٹکلف کے خیالات 19 1
21 اسلام کی دعوت اور پیغام 19 20
22 جہاد اور دہشت گردی میں فرق 19 20
23 ڈنمارک میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت اور مسلمانوں کا ردِ عمل 20 1
24 مغرب، توہین رسالت اور امت مسلمہ 21 1
25 حالات زمانہ اور صحابہ کرامؓ کا طرز عمل 22 1
26 روشن خیالی کے مغربی اور اسلامی تصور میں جوہری فرق 23 1
27 امت مسلمہ اور مغرب کے علوم وافکار 24 1
28 عالمی تہذیبی کشمکش کی ایک ہلکی سی جھلک 25 1
29 مذہب کا ریاستی کردار اور مغربی دانش ور 26 1
30 عورت کی معاشرتی حیثیت اور فطرت کے تقاضے 27 1
31 اسقاطِ حمل کا رجحان 27 30
32 شادی کے بغیر جنسی تعلق 27 30
33 عورت کی ملازمت اور کاروبار 27 30
34 شریعت کے متعلق معذرت خواہانہ رویہ 28 1
35 حدیث وسنت اور جدید تشکیکی ذہن 29 1
36 امریکی فوجی اسکول کے نصاب میں اسلام کی کردار کشی 30 1
37 اقوام متحدہ کا منشور اور اسلامی نقطۂ نظر 31 1
38 انسانی حقوق کا مغربی پس منظر 31 37
39 انقلابِ فرانس 31 37
40 اقوام متحدہ کا قیام 31 37
41 اقوام متحدہ کے بارے میں عالمِ اسلام کے تحفظات 31 37
42 اقوام متحدہ کا عالمی منشور 31 37
43 آخری مستند متن ۔ محکمۂ اطلاعاتِ عامہ اقوام متحدہ، نیویارک 31 37
44 دفعہ نمبر ۱ 31 37
45 دفعہ نمبر ۲ 31 37
46 دفعہ نمبر ۳ 31 37
47 دفعہ نمبر ۴ 31 37
48 دفعہ نمبر ۵ 31 37
49 دفعہ نمبر ۶ 31 37
50 دفعہ نمبر ۷ 31 37
51 دفعہ نمبر ۸ 31 37
52 دفعہ نمبر ۹ 31 37
53 دفعہ نمبر ۱۰ 31 37
54 دفعہ نمبر ۱۱ 31 37
55 دفعہ نمبر ۱۲ 31 37
58 دفعہ نمبر ۱۳ 31 37
59 دفعہ نمبر ۱۴ 31 37
60 دفعہ نمبر ۱۵ 31 37
61 دفعہ نمبر ۱۶ 31 37
62 دفعہ نمبر ۱۷ 31 37
63 دفعہ نمبر ۱۸ 31 37
64 دفعہ نمبر ۱۹ 31 37
65 دفعہ نمبر ۲۰ 31 37
66 دفعہ نمبر ۲۱ 31 37
67 دفعہ نمبر ۲۲ 31 37
68 دفعہ نمبر ۲۳ 31 37
69 دفعہ نمبر ۲۴ 31 37
70 دفعہ نمبر ۲۵ 31 37
71 دفعہ نمبر ۲۶ 31 37
72 دفعہ نمبر ۲۷ 31 37
73 دفعہ نمبر ۲۸ 31 37
74 دفعہ نمبر ۲۹ 31 37
75 دفعہ نمبر ۳۰ 31 37
76 انسانی حقوق کے مغربی تناظر اور اسلامی تناظر کا فرق 31 37
77 اقوام متحدہ کے منشور کا مغربی پسِ منظر 31 37
78 مرد اور عورت میں مساوات 31 37
79 پوری نسل انسانی کے لیے مشترکہ معیار 31 37
80 اقوام متحدہ کے منشور کا دفعہ وار تجزیہ 31 37
81 دفعہ نمبر ۱ تا ۳ ۔ اقوام متحدہ کی دو رُخی پالیسی 31 37
82 دفعہ نمبر ۴ ۔ غلامی کا مسئلہ 31 37
83 بین الاقوامی معاہدات اور اسلام 31 37
84 دفعہ نمبر ۵ ۔ اسلامی حدود و تعزیرات پر اعتراض کی بنیاد 31 37
85 دفعہ نمبر ۶ تا ۱۵ 31 37
86 دفعہ نمبر ۱۶ ۔ خاندانی نظام اور اسلامی تعلیمات 31 37
87 مسلم حکمرانوں کا طرز عمل 31 37
88 امتیازی قوانین اور اسلام 31 37
89 دفعہ نمبر ۱۷ 31 37
90 دفعہ نمبر ۱۸ و ۱۹ ۔ آزادیٔ مذہب اور آزادیٔ رائے 31 37
91 پاکستان کا اسلامی تشخص 31 37
92 قادیانی مسئلہ 31 37
93 آزادیٔ رائے کی حدود 31 37
94 دفعہ نمبر ۲۰ ۔ معاشرہ کی سیاسی گروہ بندی 31 37
95 دفعہ نمبر ۲۱ ۔ اسلام میں حقِ حکمرانی کی بنیاد 31 37
96 خلافت کا دستوری تصور 31 37
97 موجودہ دور میں خلافت کا انعقاد 31 37
98 خلافت و امامت کا فرق 31 37
99 دفعہ نمبر ۲۲ تا ۲۴ 31 37
100 دفعہ نمبر ۲۵ ۔ معاشرہ کی طبقاتی تقسیم 31 37
101 رفاہی ریاست کی بنیادیں 31 37
102 آئیڈیل ویلفیئر اسٹیٹ 31 37
103 زنا کا چور دروازہ 31 37
104 دفعہ نمبر ۲۶ تا ۲۹ 31 37
105 دفعہ نمبر ۳۰ 31 37
106 توہین رسالت، مغرب اور امت مسلمہ 32 1
107 مغربی ایجنڈا اور جمہوریت 33 1
108 برطانوی اسکولوں میں بچیوں کے اسکرٹ پہننے پر پابندی 34 1
109 مغربی معاشروں میں مذہب کی واپسی 35 1
110 مغربی دنیا میں مذہب کا معاشرتی کردار 36 1
111 اسلام اور مغرب کی کشمکش 37 1
112 بیرونی مداخلت پر مالدیپ کی مذمت 38 1
113 توبہ، اصلاح، تلافی 39 1
114 اسلام کا خاندانی نظام اور مغربی ثقافت 40 1
115 حضرت مولانا مفتی محمودؒ کے مضمون سے دو اقتباسات ملاحظہ فرمالیں: 40 1
116 مغربی ممالک میں مسلمانوں کا مذہبی تشخص 41 1
117 امریکی کانگریس کے سابق اسپیکر نیوٹ گنگرچ کے خیالات 42 1
118 اکبر بادشاہ کا دینِ الٰہی اور حضرت مجدد الفؒ ثانی کی جدوجہد، آج کے مغربی فلسفہ کے تناظر میں 43 1
Flag Counter