Deobandi Books

مغربی فلسفہ

ن مضامی

27 - 43
عورت کی معاشرتی حیثیت اور فطرت کے تقاضے
بھارتی اخبارات میں ان دنوں عورت کے حوالے سے تین موضوعات پر بطور خاص بات ہو رہی ہے اور مختلف اطراف سے ان پر اظہارِ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔
اسقاطِ حمل کا رجحان
ایک عنوان یہ ہے کہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے یہ معلوم ہونے پر کہ پیدا ہونے والا بچہ صنف نازک سے تعلق رکھتا ہے ہزاروں حمل گرا دیے جاتے ہیں، اور اسقاط حمل کے تناسب میں مسلسل اضافے نے سنجیدہ حضرات کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ گزشتہ دنوں دہلی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں ایک سیمینار کی رپورٹ نظر سے گزری جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کی پیدائش کو عام طور پر معیوب سمجھا جاتا ہے اس لیے الٹراساؤنڈ کے ذریعے معلوم کر کے اگر حمل بچی کا ہو تو اسے گرا دیا جاتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں معصوم بچیاں اس ظلم کا شکار ہوتی ہیں۔
اسلام سے پہلے عرب کے جاہلی معاشرے میں بھی یہ رواج عام تھا جس کا قرآن کریم میں ذکر موجود ہے۔ قران کریم کے ارشاد کے مطابق اس وقت لڑکیوں کو ولادت کے بعد زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اور ہزاروں لڑکیاں اس ظلم کا شکار ہوتی تھیں جس کی دو وجہیں قرآن کریم نے بیان کی ہیں۔ ایک یہ کہ لڑکی کی پیدائش کو باعثِ عار سمجھا جاتا تھا، اور دوسری وجہ یہ کہ انہیں خاندان پر معاشی بوجھ تصور کیا جاتا تھا۔ اسلام نے اس کی مکمل ممانعت کی اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی کے ساتھ اس مکروہ رواج کو ختم کیا۔ مگر آج کے جدید معاشرے میں بچے کو ولادت کے بعد زندہ دفن کرنے کی جگہ ولادت سے قبل اسقاطِ حمل نے لے لی ہے۔ اور نہ صرف بھارت میں بلکہ مغربی دنیا میں بھی اس کا چلن عام ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے ذریعے دنیا بھر کے ملکوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہاں اسقاطِ حمل کو قانونی جواز فراہم کریں۔
مغرب میں اسقاطِ حمل کی کثرت کی وجہ سے یہ ہے کہ وہاں زنا عام ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی کفالت سے بچنے کے لیے اسقاطِ حمل کا سہارا لیا جاتا ہے۔ گویا یہ قرآن کریم کی زبان میں ’’خشیۃ املاق‘‘ یعنی معاشی بوجھ کی ایک صورت ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بلکہ لاکھوں بچے ماں کی کوکھ سے پیدا ہونے سے پہلے ہی موت کی نیند سلا دیے جاتے ہیں اور اس میں لڑکی یا لڑکے کا کوئی فرق نہیں ہے۔ جبکہ بھارت میں صرف بچیوں کے حمل گرائے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ بچیوں کی ولادت کو عار یا معاشی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔
شادی کے بغیر جنسی تعلق
دوسری بحث بھارتی سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان کے ان ریمارکس کے حوالے سے ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی کے درمیان جنسی تعلقات میں کوئی حرج نہیں، اور اگر جوڑا شادی کے بندھن کے بغیر جنسی تعلقات کے ساتھ اکٹھا رہنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی گناہ یا حرج کی بات نہیں ہے۔
یہ بات بھی عرب جاہلیت کی ان اقدار میں سے ہے جنہیں جناب رسول اللہؐ نے ختم کیا تھا اور باقاعدہ نکاح کے سوا جنسی تعلقات کی باقی تمام صورتوں کو ناجائز قرار دے دیا تھا۔ بخاری شریف کی روایت کے مطابق اسلام سے قبل عرب معاشرے میں رضامندی کا زنا جرم نہیں سمجھا جاتا تھا۔ اگر کوئی مرد اور عورت باہمی رضامندی سے اس عمل کا ارتکاب کرتے تھے تو سوسائٹی کی طرف سے انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا تھا اور بچہ پیدا ہونے کی صورت میں ان کا نسب بھی تسلیم کیا جاتا تھا۔ جناب نبی اکرمؐ نے اس جاہلی روایت کو ختم کرنے کا اعلان فرمایا اور قرار دیا کہ زنا ایک قبیح جرم ہے جس کا مرتکب سنگین سزا کا مستحق ہے اور آئندہ زنا کے عمل سے نسب کا ثبوت قانونی جواز کا درجہ حاصل نہیں کر سکے گا۔
عورت کی ملازمت اور کاروبار
تیسری بحث دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب ایک فتوے کے حوالے سے بھارتی اخبارات میں زوروں پر ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے مفتی صاحبان نے فتویٰ صادر کیا ہے کہ عورت ملازمت یا کاروبار نہیں کر سکتی اور اس کی کمائی ہوئی رقم حرام ہے۔ ہم نے جب اس فتوے کی بات سنی تو ذہن نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس لیے کہ ایک عام مسلمان بھی جانتا ہے کہ ام المؤمنین حضرت خدیجہؓ تجارت کیا کرتی تھیں اور جناب رسول اکرمؐ کی ازواج مطہرات میں حضرت ام سلمہؓ، حضرت ام حبیبہؓ اور حضرت زینبؓ اپنے گھر میں کام کرتی تھیں اور مختلف چیزیں تیار کر کے بازار میں فروخت کیا کرتی تھیں۔ دیگر حضرات صحابہ کرامؓ کی ازواج مطہرات بھی تجارت اور حرفت کے کام کرتی تھیں اور کمائی کیا کرتی تھیں۔ اس لیے یہ بات تو کوئی عام سا مولوی بھی نہیں کہہ سکتا چہ جائیکہ دارالعلوم دیوبند جیسے ذمہ دار ادارے کے مفتی صاحبان یہ فتویٰ دیں۔
آج ایک ای میل کے ذریعے بھارت کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا عتیق الرحمان سنبھلی کا ایک وضاحتی بیان موصول ہوا تو معلوم ہوا کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ یہ بیان قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے جس سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ بات کا بتنگڑ کیسے بنایا جاتا ہے۔
’’جماعت دیوبند کے بزرگ عالم اور معروف دانشور و مصنف مولانا عتیق الرحمان سنبھلی (مقیم لندن) نے دارالعلوم دیوبند کے فتوؤں کے خلاف میڈیا کی حالیہ مہم کو نہایت غیر ذمہ دارانہ بلکہ معاندانہ قرار دیا ہے۔ مولانا نے اپنے ایک اخباری بیان میں جو آج دہلی سے جاری کیا گیا، کہا کہ دارالعلوم صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا ایک اہم دینی و علمی مرکز ہے۔ میڈیا کے کچھ حلقے اور مسلم دشمن گروہ اس کو مستقل ایک بدنام کن مہم کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ مولانا نے دارالعلوم کے دفتر اہتمام سے فرمائش کر کے متعلقہ فتوؤں کی کاپی منگوا کر خود دیکھی اور صاف محسوس کیا کہ میڈیا نے توڑ موڑ کر بات کو پیش کیا ہے۔
مولانا کا کہنا ہے کہ ملک اور بیرون ملک کے بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز نے بالکل جھوٹ یہ بات نشر کی کہ دارالعلوم کی طرف سے عورت کی کمائی کو حرام کہا گیا ہے۔ اس کے برعکس دارالعلوم کے فتوؤں میں صراحت ہے کہ ’’کمائی پر حرام ہونے کا حکم نہیں‘‘۔ بعض فتوؤں میں یہ بھی صراحت ہے کہ ’’عورت کے لیے کمانا ممنوع نہیں‘‘۔ ہاں بجا طور پر شرعی لباس اور حیا کے تقاضوں کی پابندی کی شرط ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ چونکہ اس زمانے میں دفتروں اور بازاروں کا ماحول نہایت بے حیائی کا ہے اور مغربی تہذیب و تعلیم نے ذہن ناپاک بنا دیے ہیں، دفتروں میں صنف نازک کے ساتھ زیادتیوں کے جس طرح کے واقعات عام ہیں اسے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس لیے دارالعلوم کے فتوؤں میں خواتین کو بلاضرورت سروس کرنے سے منع کیا گیا ہے اور یہ نہایت معقول بات ہے۔ مولانا نے بڑا افسوس ظاہر کیا کہ بعض مسلمان بھی حقیقت جانے بغیر میڈیا کے خلافِ حقیقت پروپیگنڈا سے متاثر ہو جاتے ہیں اور یہ بات بھول جاتے ہیں کہ دارالعلوم دیوبند ہمارے عقیدے و تہذیب کی آخری دفاعی لائن ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ نہایت حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ ہمارے بعض اردو کے اخبارات بھی بسا اوقات اس مہم کا حصہ بن جاتے ہیں حالانکہ ان سے تو بجا طور پر یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ دارالعلوم سے رابطہ کر کے اصل حقیقت جان لیں اور فتوؤں کو ان کے صحیح تناظر میں سمجھنے اور پیش کرنے کی کوشش کریں۔
مولانا نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ یہ وقت دارالعلوم کی تائید و حمایت اور مغربی تہذیب کے مقابلے میں اس کے راہنما کردار کو تقویت پہنچانے کا ہے، نہ کہ اسلام دشمن طاقتوں کے سامنے سپراندازی کرنے کا۔‘‘
اسلام نے عورت اور مرد کے میل جول کی حدود متعین کی ہیں اور پردے و حجاب کے ضابطے نافذ کیے ہیں جن کی پابندی بہرحال ضروری ہے۔ ان حدود کے دائرے میں رہتے ہوئے عورت ملازمت بھی کر سکتی ہے، کاروبار بھی کر سکتی ہے اور جائز کمائی کے دیگر ذرائع بھی اختیار کر سکتی ہے جس کی شریعت میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی طبقہ ملازمت اور کاروبار وغیرہ کے جواز کے نام پر مرد اور عورت کے درمیان اس فطری فرق کی نفی کرنا چاہتا ہے جس کی بنیاد پر اسلام نے مردوں اور عورتوں کے لیے قوانین میں فرق رکھا ہے تو فطرتِ سلیمہ کے طے کردہ اس فرق کو ختم کرنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی عملاً اسے ختم کیا جا سکتا ہے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ پاکستان، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۲۳ مئی ۲۰۱۰ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بے جنگ کی خواتین عالمی کانفرنس 1 1
3 نکاح ۔ سنت نبویؐ یا محض ایک سوشل کنٹریکٹ 2 1
4 حضرت عمرو بن العاصؓ اور مغرب کی بالادستی 3 1
5 امریکی جرائم اور شہر سدوم 4 1
6 اقوام متحدہ کا جانبدارانہ منشور 5 1
7 ہم جنس پرستی ۔ اسلامی تعلیمات اور مغربی فلسفہ 6 1
8 اٹلی کی سپریم کورٹ کا فیصلہ اور بائبل کی تعلیمات 7 1
9 امریکہ کا خدا بیزار سسٹم 8 1
10 دینی نصاب تعلیم اور بین الاقوامی دباؤ 9 1
11 ’’اسامہ بن لادن‘‘ لندن میں 10 1
12 مغربی استعمار کی پرتشدد تاریخ 11 1
13 مغرب کے تین دعوؤں کی حقیقت 12 1
14 جدید مغربی معاشرے کے لیے دینی مدارس کا پیغام 13 1
15 ظالم چودھری اور اس کی پنچایت 14 1
16 اسلام اور مغرب کے مابین ڈائیلاگ میں جرمنی کا تعاون 15 1
17 ناروے میں ’’عمرؓ الاؤنس‘‘ 16 1
18 اسلامی نظریات اور مغرب کے عزائم 17 1
19 عالم اسلام اور مغرب: متوازن رویے کی ضرورت 18 1
20 برطانوی وزیر جیری اسٹکلف کے خیالات 19 1
21 اسلام کی دعوت اور پیغام 19 20
22 جہاد اور دہشت گردی میں فرق 19 20
23 ڈنمارک میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت اور مسلمانوں کا ردِ عمل 20 1
24 مغرب، توہین رسالت اور امت مسلمہ 21 1
25 حالات زمانہ اور صحابہ کرامؓ کا طرز عمل 22 1
26 روشن خیالی کے مغربی اور اسلامی تصور میں جوہری فرق 23 1
27 امت مسلمہ اور مغرب کے علوم وافکار 24 1
28 عالمی تہذیبی کشمکش کی ایک ہلکی سی جھلک 25 1
29 مذہب کا ریاستی کردار اور مغربی دانش ور 26 1
30 عورت کی معاشرتی حیثیت اور فطرت کے تقاضے 27 1
31 اسقاطِ حمل کا رجحان 27 30
32 شادی کے بغیر جنسی تعلق 27 30
33 عورت کی ملازمت اور کاروبار 27 30
34 شریعت کے متعلق معذرت خواہانہ رویہ 28 1
35 حدیث وسنت اور جدید تشکیکی ذہن 29 1
36 امریکی فوجی اسکول کے نصاب میں اسلام کی کردار کشی 30 1
37 اقوام متحدہ کا منشور اور اسلامی نقطۂ نظر 31 1
38 انسانی حقوق کا مغربی پس منظر 31 37
39 انقلابِ فرانس 31 37
40 اقوام متحدہ کا قیام 31 37
41 اقوام متحدہ کے بارے میں عالمِ اسلام کے تحفظات 31 37
42 اقوام متحدہ کا عالمی منشور 31 37
43 آخری مستند متن ۔ محکمۂ اطلاعاتِ عامہ اقوام متحدہ، نیویارک 31 37
44 دفعہ نمبر ۱ 31 37
45 دفعہ نمبر ۲ 31 37
46 دفعہ نمبر ۳ 31 37
47 دفعہ نمبر ۴ 31 37
48 دفعہ نمبر ۵ 31 37
49 دفعہ نمبر ۶ 31 37
50 دفعہ نمبر ۷ 31 37
51 دفعہ نمبر ۸ 31 37
52 دفعہ نمبر ۹ 31 37
53 دفعہ نمبر ۱۰ 31 37
54 دفعہ نمبر ۱۱ 31 37
55 دفعہ نمبر ۱۲ 31 37
58 دفعہ نمبر ۱۳ 31 37
59 دفعہ نمبر ۱۴ 31 37
60 دفعہ نمبر ۱۵ 31 37
61 دفعہ نمبر ۱۶ 31 37
62 دفعہ نمبر ۱۷ 31 37
63 دفعہ نمبر ۱۸ 31 37
64 دفعہ نمبر ۱۹ 31 37
65 دفعہ نمبر ۲۰ 31 37
66 دفعہ نمبر ۲۱ 31 37
67 دفعہ نمبر ۲۲ 31 37
68 دفعہ نمبر ۲۳ 31 37
69 دفعہ نمبر ۲۴ 31 37
70 دفعہ نمبر ۲۵ 31 37
71 دفعہ نمبر ۲۶ 31 37
72 دفعہ نمبر ۲۷ 31 37
73 دفعہ نمبر ۲۸ 31 37
74 دفعہ نمبر ۲۹ 31 37
75 دفعہ نمبر ۳۰ 31 37
76 انسانی حقوق کے مغربی تناظر اور اسلامی تناظر کا فرق 31 37
77 اقوام متحدہ کے منشور کا مغربی پسِ منظر 31 37
78 مرد اور عورت میں مساوات 31 37
79 پوری نسل انسانی کے لیے مشترکہ معیار 31 37
80 اقوام متحدہ کے منشور کا دفعہ وار تجزیہ 31 37
81 دفعہ نمبر ۱ تا ۳ ۔ اقوام متحدہ کی دو رُخی پالیسی 31 37
82 دفعہ نمبر ۴ ۔ غلامی کا مسئلہ 31 37
83 بین الاقوامی معاہدات اور اسلام 31 37
84 دفعہ نمبر ۵ ۔ اسلامی حدود و تعزیرات پر اعتراض کی بنیاد 31 37
85 دفعہ نمبر ۶ تا ۱۵ 31 37
86 دفعہ نمبر ۱۶ ۔ خاندانی نظام اور اسلامی تعلیمات 31 37
87 مسلم حکمرانوں کا طرز عمل 31 37
88 امتیازی قوانین اور اسلام 31 37
89 دفعہ نمبر ۱۷ 31 37
90 دفعہ نمبر ۱۸ و ۱۹ ۔ آزادیٔ مذہب اور آزادیٔ رائے 31 37
91 پاکستان کا اسلامی تشخص 31 37
92 قادیانی مسئلہ 31 37
93 آزادیٔ رائے کی حدود 31 37
94 دفعہ نمبر ۲۰ ۔ معاشرہ کی سیاسی گروہ بندی 31 37
95 دفعہ نمبر ۲۱ ۔ اسلام میں حقِ حکمرانی کی بنیاد 31 37
96 خلافت کا دستوری تصور 31 37
97 موجودہ دور میں خلافت کا انعقاد 31 37
98 خلافت و امامت کا فرق 31 37
99 دفعہ نمبر ۲۲ تا ۲۴ 31 37
100 دفعہ نمبر ۲۵ ۔ معاشرہ کی طبقاتی تقسیم 31 37
101 رفاہی ریاست کی بنیادیں 31 37
102 آئیڈیل ویلفیئر اسٹیٹ 31 37
103 زنا کا چور دروازہ 31 37
104 دفعہ نمبر ۲۶ تا ۲۹ 31 37
105 دفعہ نمبر ۳۰ 31 37
106 توہین رسالت، مغرب اور امت مسلمہ 32 1
107 مغربی ایجنڈا اور جمہوریت 33 1
108 برطانوی اسکولوں میں بچیوں کے اسکرٹ پہننے پر پابندی 34 1
109 مغربی معاشروں میں مذہب کی واپسی 35 1
110 مغربی دنیا میں مذہب کا معاشرتی کردار 36 1
111 اسلام اور مغرب کی کشمکش 37 1
112 بیرونی مداخلت پر مالدیپ کی مذمت 38 1
113 توبہ، اصلاح، تلافی 39 1
114 اسلام کا خاندانی نظام اور مغربی ثقافت 40 1
115 حضرت مولانا مفتی محمودؒ کے مضمون سے دو اقتباسات ملاحظہ فرمالیں: 40 1
116 مغربی ممالک میں مسلمانوں کا مذہبی تشخص 41 1
117 امریکی کانگریس کے سابق اسپیکر نیوٹ گنگرچ کے خیالات 42 1
118 اکبر بادشاہ کا دینِ الٰہی اور حضرت مجدد الفؒ ثانی کی جدوجہد، آج کے مغربی فلسفہ کے تناظر میں 43 1
Flag Counter