Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

7 - 37
اللہ کو پہچانے ، تاکہ یہ سردی بھی اِنسان کیلئے اللہ تعالیٰ تک پہنچنے اور اُس کی پہچان کا ذریعہ ثابت ہو ۔
(2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء:
سردی و گرمی ہو یا خزاں اور بہار،سب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور ان میں سے ہر موسم میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کیلئے نجانے کتنی خیریں اور بھلائیوں کو پنہاں کررکھا ہے ، اِس لئے بندوں کاکام یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے مالک اور پروردگار کے فیصلے پر دل و جان سے راضی رہیں ،اور زبان و قلب سے کسی بھی قسم کا گلہ و شکوہ نہ کریں ۔سورۃ البقرۃ میں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے: ﴿عَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَعَسَى أَنْ تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَكُمْ﴾ ترجمہ:یہ عین ممکن ہےکہ تم ایک چیز کو بُرا سمجھو حالآنکہ وہ تمہارے حق میں بہتر ہو  اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو پسند کرو حالآنکہ وہ تمہارے حق میں بُری ہو۔(البقرۃ:216، آسان ترجمہ قرآن)
بہت سے لوگوں  کے اندر یہ کوتاہی دیکھنے میں آتی ہے کہ وہ موسمی تبصروں اور تجزیوں میں وقت کو فضول ضائع کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات شعوری یا غیر شعوری طور پر  اپنے تبصروں میں قدرت کے فیصلوں پر تنقیدی جملے اداء کرنے کی کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں ، جو یقیناً ایک انتہائی غلط اور ناجائز طریقہ ہے جس سے بچنا نہایت ضروری ہے ۔یاد رکھیں !سردی ہو یا گرمی سب اللہ ہی کی جانب سے ہے اِس لئے اُنہیں بُرا  کہنا شرعاً جائز نہیں ، چنانچہ حدیثِ قدسی میں ہے،اللہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter