Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

28 - 37
(وضو میں خشک رہ جانے والی)ایڑیوں کیلئے(جہنم کی ) آگ کے ذریعہ  ہلاکت ہے،تم لوگ وضو کو مکمل کیا کرو۔(مسلم:241)
(2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا:
شریعت نے وضو کرتے ہوئے”مسح علی الخفین“یعنی موزوں پر مسح کرنے کی رخصت اور اِجازت دی ہے اور اسے پاؤں کے دھونے کا بدل قرار دیا ہے سردیوں میں چونکہ وضو کرتے ہوئے بار بار پاؤں دھونے میں مشقت ہوتی ہے اورپاؤں کے دھونے میں سردی کا احساس بھی زیادہ ہوتا ہے اِس لئے موسمِ سرما اِس رخصت پر عمل  کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے،اِسی لئے سردیوں میں  بہت سے لوگ  اِس رخصت سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ، البتہ اس کے مسائل سے آگاہی ضروری ہے تاکہ اس میں ہونے والی کوتاہیوں سے بچا جاسکے ، اِسی لئے ذیل میں تسہیل بہشتی زیور سے  اس کے کچھ  ضروری مسائل ذکر کیے جارہے ہیں :
(1)موزے چمڑے کے ہونے چاہیئے ۔اگر چمڑے کے نہ ہوں تو کم از کم مجلّد یا منعّل ہونا ضروری ہےیعنی جس پر چمڑا چڑھا ہویا صرف نیچے چمڑا لگا ہو۔عام طور پر  جو کپڑوں  کی جرابیں پہنی جاتی ہیں اُن کو پہن کر مسح کرنا درست نہیں ، اس صورت میں اُتار کر پاؤں دھونا ضروری ہوگا۔
(2)موزوں کو طہارت یعنی پاکی کی حالت میں پہننا شرط ہے ، اگر  وضو نہ ہونے کی حالت میں موزے پہن لیے جائیں اور بعد میں اُس پر مسح کیا جائے تو مسح درست نہ ہوگا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter