Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

27 - 37
سردی کے چند اہم مسائل
سردی کے موسم کے بارے میں  کچھ ایسے اہم مسائل ہیں  جن پر توجّہ دلانا ضروی ہے تاکہ اُن سے آگاہی حاصل ہو اور اُن کی خلاف ورزی کرنے سے بچا جاسکے:
(1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں  اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں :
سردی میں وضو کرتے ہوئے اعضاءِ وضو کو  بالخصوص کہنیوں اور ایڑیوں  کو  ہاتھوں سے اچھی مَل لیناچاہیئے تاکہ موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے   کوئی جگہ خشک نہ رہ جائے، کیونکہ بعض اوقات پانی اوپر سے گزرجانے کے باوجود بھی کھال خشک رہ جاتی ہے،اور اگر اِس کیلئے کوئی تیل  یااس جیسی کوئی چیز اعضاءِ وضو پر لگالی جائے تو آسانی ہوتی ہے۔(رد المحتار:1/131)
اگر خدانخواہستہ جلد بازی اور غفلت میں وضو کرتے ہوئے اعضاءِ وضو کو کوئی معمولی سا بھی حصہ رہ جائے تو  اس سے وضو بھی نہیں ہوتا اور جہنم کے عذاب کا بھی سامنا ہوتا ہے،چنانچہ نبی کریمﷺنے ایسے وضو کی وعید بیان فرمائی ہے :
حضرت عبد اللہ بن عمرو﷜فرماتے ہیں  کہ ہم نبی کریمﷺکی معیّت میں مکہ مکرّمہ سے مدینہ منوّرہ واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں کسی گھاٹ پر ہم پہنچے، عصر کی نماز کا وقت تھا کچھ لو گ آگے بڑھ کر جلدی وضو کرنے لگے، جب ہم اُن تک پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ اُن کی ایڑیاں چمک رہی تھیں یعنی اُنہیں پانی نہیں لگا تھا،آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ“ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter