Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

13 - 37
تو گواہ رہنا میں نے اُسے پناہ دیدی۔جب کوئی شدید سردی کادن ہو اور کوئی شخص یہ کہے:”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ،مَا أَشَدَّ بَرْدَ هَذَا الْيَوْمِ،اَللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ زَمْهَرِيرِ جَهَنَّمَ“یعنی :لا اِلٰہ الا اللہ !یہ دن کتنا سرد اور ٹھنڈا ہے!اے اللہ ! مجھے جہنّم کے طبقہ زمہریر سےنجات اور خلاصی عطاء فرما۔تو اللہ تعالیٰ جہنم سےاِرشاد فرماتے ہیں کہ میرے بندوں میں سے ایک بندے نے تیرے طبقہ زمہریرسے میری  پناہ مانگی  ہے،پس میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ  میں نے اُسے پناہ دیدی۔حضرات صحابہ کرام﷢نے دریافت کیا: یارسول اللہ!جہنّم کا طبقہ زمہریر کیا ہے؟ آپﷺ نے اِرشاد فرمایا: ”بَيْتٌ يُلْقَى فِيهِ الْكَافِرُ، فَيَتَمَيَّزُ مِنْ شِدَّةِ بَرْدِهَا بَعْضُهُ مِنْ بَعْضٍ“ یعنی وہ(زمہریر) ایسا مقام ہے جہاں کافر کو ڈالا جائے گا پس اُس کی شدید سردی کی وجہ سے اُس کے جسم کا بعض حصہ بعض سے الگ ہوجائے گا۔(عمل الیوم و اللیلۃلابن السنی:306)
(5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت:
آجکل پوری دنیا میں موسمی تغیرات  کا شور برپا ہے اور دنیا بھر کے موسمیات کے ماہرین کے مطابق کرّہ ارض میں بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں ، سردی کا موسم دیکھو تو وہ اپنی حدِّ اعتدال  سے آگے بڑھ چکا ہے اور ریکارڈ کی برف باری ہونے لگی ہے جس سے ہنگامۂ زندگی مفلوج اور معطّل ہوکر رہ جاتا ہے،گرمی کے موسم میں درجہ حرارت کئی کئی دہائیوں کے ریکارڈ سے تجاوز کرتا چلاجارہا ہے،ہیٹ اِسٹروک کی وجہ سے بکثرت اموات واقع ہوجاتی ہیں ، بارشیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter