Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

31 - 37
”فَيُكْرَهُ التَّلَثُّمُ وَتَغْطِيَةُ الْأَنْفِ وَالْفَمِ فِي الصَّلَاةِ لِأَنَّهُ يَشْبَهُ فِعْلَ الْمَجُوْسِ حَالَ عِبَادَتِهِمْ النِّيْرَانَ“نماز پڑھتے ہوئے(مُنہ پر)ڈھاٹا  باندھنا اور ناک اور مُنہ کو ڈھانک لینا  مکروہ ہے،اِس لئے کہ یہ مجوسیوں(آگ کی پرستش کرنے والوں)کے فعل کی مُشابہت ہے کیونکہ وہ لوگ آگ کی عبادت کرتے ہوئے ایسے ہی کیا کرتے تھے۔(مَراقی الفلاح:128)
(4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے: 
نماز کے دوران کسی چادر یا رومال وغیرہ کو اِس طرح لٹکالینا جس سے اُس کےدونوں کنارے زمین پر لٹک رہے ہوں یہ بھی مکروہ ہے ،اِس لئے کہ یہ ”سدل“کہلاتا ہے جس سے حدیث میں منع کیا گیا ہے ،چنانچہ حضرت ابوہریرہ ﷜فرماتے ہیں :”نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّدْلِ فِي الصَّلَاةِ“نبی کریمﷺنےنماز میں سدل اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔(ترمذی:378)
صاحبِ ہدایہ علّامہ مَرغَینانی﷫فرماتے ہیں:
”(وَلَا يُسْدِلُ ثَوْبَهُ) لِأَنَّهُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ نَهَى عَنْ السَّدْلِ، وَهُوَ أَنْ يَجْعَلَ ثَوْبَهُ عَلَى رَأْسِهِ وَكَتِفَيْهِ ثُمَّ يُرْسِلَ أَطْرَافَهُ مِنْ جَوَانِبِهِ“اپنے کپڑے کو نماز میں نہ لٹکائے،اِس لئے کہ نبی کریمﷺنےنماز میں سدل اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے، اور ”سدل“یہ ہے کہ (نماز میں)اپنے کپڑے کو سر  اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter