Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

33 - 37
رُومال ہو اُس کیلئے مُناسب یہی ہے کہ وہ نماز کے وقت میں رومال  زمین پر رکھ کر نماز اداء کرے۔(فتح القدیر:1/412)(ردّ المحتار:2/26)
(5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے: 
نماز کے مکروہات میں سے ایک مکروہ یہ ہے کہ نماز میں ”اِشتمالِ صمّاء“کی کیفیت اختیار کی جائےاور اس کو ”اِشتمالِ یہود“ بھی کہتے ہیں جس کی تفصیل فقہاء کرام نے  یہ ذکر کی ہے  کہ نماز میں کسی  کپڑے(یعنی چادر اور شال وغیرہ) کو اپنے جسم پر اِس طرح سے لپیٹ لیا جائے کہ ہاتھوں کے نکالنے کیلئے بھی  کوئی جگہ باقی نہ رہے۔(فتح القدیر:1/412)(البحر الرائق:2/26)(مراقی الفلاح:128)
اور اس عمل  کی مُمانعت خود حدیث میں موجود ہے ، چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمر﷠نبی کریمﷺکایہ اِرشادنقل فرماتے ہیں:
”إِذَا كَانَ لِأَحَدِكُمْ ثَوْبَانِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ إِلَّا ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَلْيَتَّزِرْ بِهِ، وَلَا يَشْتَمِلْ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ“جب تم میں سے کسی کے پاس(اوپر نیچے کے)دو کپڑےہوں تو اُسے چاہیئے کہ دونوں کپڑوں میں نماز پڑھے اور اگر ایک ہی کپڑا ہو تو اُسے چاہیئے کہ اس سے اِزار(تہمد)باندھ لے اور یہودیوں کی طرح اپنے جسم پر نہ لپیٹے۔(ابوداؤد:635)
سردیوں کے موسم میں ٹھنڈک سے بچنے کیلئے  لوگوں میں  یہ عمل دیکھنے میں آتا ہے اورلوگ چادر کو اپنے جسم پر اس طرح لپیٹ لیتے ہیں کہ ہاتھوں کو حرکت دینا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter