Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

35 - 37
حضرت عبد اللہ بن عمر﷜فرماتے ہیں:”مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْإِزَارِ، فَهُوَ فِي الْقَمِيصِ“ اِزار کے بارے میں آپﷺنے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے (کہ اُسے ٹخنوں سے نیچے نہ رکھاجائے )وہی قمیص کے بارے میں بھی ہے۔(ابوداؤد :4095)
حضرت خلیل احمد سہارنپوری﷫فرماتے ہیں کہ حدیث”مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ“میں جوٹخنوں سے نیچے کپڑا  رکھنے کی مُمانعت آئی ہے اس میں کپڑے سے مراد  تہمد،قمیص،چادر،عمامہ اور منقش چادریں  وغیرہ سب مراد ہیں ،یعنی جسم کا ہر کپڑا  ٹخنوں سے نیچے نہیں ہوناچاہیئے۔(بذل المجہود:16/411)
واضح رہے کہ سردیوں میں موزے پہننے کی وجہ سے بھی بسااوقات پائنچے ٹخنے سے نیچے ہونے کا پتہ نہیں چلتا اِس لئے اس کا خیال رکھنا چاہیئے ۔
(7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا: 
بیماری ،سفر،حیض و نفاس  یا کسی اور عذر کی وجہ سے رمضان المبارک کے روزے رہ گئے ہوں تو سردی کے موسم میں اُن کی قضاء کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے کیونکہ دن چھوٹے ہوتے ہیں اِس لئےروزے رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔خصوصاً ایسے لوگ جو گرمی کے طویل روزے رکھنے پر قادر نہ ہوں اُنہیں سردی کے مختصر ایّام میں روزوں کی قضاء کرلینی چاہیئے ،اُن کیلئے روزہ چھوڑ کر فدیہ اداء کرنا درست نہیں ، چنانچہ بہت سے لوگوں میں یہ کوتاہی دیکھنے میں آتی ہے کہ وہ فدیہ اداء 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter