Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

6 - 37
دیکھنے والی آنکھ ہو تو ہر  شے میں اللہ نظر آتا ہے،اور ہر تغیّر اور حوادث میں اُسے خلّاقِ عالَم کی قدرتوں کا مشاہدہ ہوتا ہے ؏
اِنقلاباتِ جہاں واعظِ ربّ ہیں سُن لو……ہر تغیّر سے صدا آتی ہےفَافْہَمْ فَافْہَمْ
اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ﴾وہی اللہ رات اور دن کا اُلٹ پھیر کرتا ہے۔یقیناً ان سب باتوں میں اُن لوگوں کیلئے نصیحت کا سامان ہے جن کے پاس دیکھنے والی  آنکھیں ہیں۔(النّور:44، آسان ترجمہ قرآن)
مفسّرِ قرآن علّامہ ابنِ کثیر﷫اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:”أَيْ: يَتَصَرَّفُ فِيهِمَا، فَيَأْخُذُ مِنْ طُولِ هَذَا فِي قِصَرِ هَذَا حَتَّى يَعْتَدِلَا ثُمَّ يَأْخُذُ مِنْ هَذَا فِي هَذَا، فَيَطُولُ الَّذِي كَانَ قَصِيرًا، وَيَقْصُرُ الَّذِي كَانَ طَوِيلًا. وَاللَّهُ هُوَ الْمُتَصَرِّفُ فِي ذَلِكَ بِأَمْرِهِ وَقَهْرِهِ وَعِزَّتِهِ وَعِلْمِهِ“یعنی اللہ تعالیٰ دن اور رات میں تصرّف کرتا ہے،چنانچہ ایک کو لمبا اور دوسرے کو چھوٹا کرتا ہے جس سے رات اور دن دونوں  مُعتدل ہوجاتے ہیں ، پھر جو چھوٹا تھا وہ لمبا ہونا اور جو لمبا تھا وہ چھوٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔اور اللہ ہی اپنے حکم ، اپنی طاقت ، غلبہ اور اپنے علم سے اِن( دنوں اور راتوں)میں تصرّف اور تبدیلی کرنے والا ہے۔(تفسیر ابن کثیر:6/73)
لہٰذا ایک اِنسان کا کام یہ ہے کہ وہ سردی کے موسم میں جبکہ دن  چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں ،ان میں غور و تدبّر  کرکے عبرت حاصل کرے اور اس کے ذریعہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter