Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

32 - 37
کندھے پر رکھ کر اُس کے کناروں کو دونوں  جانبوں سے  لٹکتا ہوا چھوڑدے۔(ہدایۃ،باب مایُفسدالصلوۃ و مایکرہ فیہا)
اِمام ابوحنیفہ﷫فرماتے ہیں:
”فَهُوَ مَكْرُوهٌ مُطْلَقًا سَوَاءٌ كَانَ لِلْخُيَلَاءِ أَوْ لِغَيْرِهِ لِلنَّهْيِ مِنْ غَيْرِ فَصْلٍ“سدل کرنا مطلقاً مکروہ ہے،خواہ تکبّر کیلئے  ہو یااس کے علاوہ کسی بھی اورمقصد کیلئے ،اِس لئے کہ حدیث میں اس کی مُمانعت بغیر کسی تفصیل اور فرق کے بیان کی گئی ہے۔(البحر الرائق:2/26)
موسمِ سرمامیں عموماً یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ کانوں  کو ڈھانکنے کیلئے رومال، مَفلَر اور چادر وغیرہ  باندھ لیتے  ہیں جس کا باندھنا بالکل جائز ہے،اس میں کوئی کراہت نہیں،البتہ اُس کے دونوں کناروں کو لٹکتا ہو انہیں چھوڑنا چاہیئے،بلکہ پیچھے لے جاکرباندھ لینا یا اَٹکا دینا چاہیئے تاکہ رکوع سجدہ کیلئے  جھکتے ہوئے اس کے کنارے لٹک نہ جائیں ، کیونکہ یا تو اِنسان اُس کو بار بار نماز میں پیچھے کرتا رہے گا یا لٹکے رہنے دے گا ، اور یہ دونوں ہی صورتیں کراہت سے خالی نہیں ۔
علّامہ ابن الہمام﷫فرماتے ہیں:
”يَصْدُقُ عَلَى أَنْ يَكُونَ الْمِنْدِيلُ مُرْسَلًا مِنْ كَتِفَيْهِ كَمَا يَعْتَادُهُ كَثِيرٌ فَيَنْبَغِي لِمَنْ عَلَى عُنُقِهِ مِنْدِيلٌ أَنْ يَضَعَهُ عِنْدَ الصَّلَاةِ“نماز میں سدل اختیار کرنااُس صورت میں بھی صادق آتا ہےکہ رومال دونوں کندھوں پر لٹکا ہوا ہوجیساکہ بہت سے لوگوں میں اس کام کی عادت ہوتی ہے،لہٰذا جس کی گردن پر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter