اعتراف کرتا ہے۔پس سردی کا موسم بھی اپنے اندر بہت سے فائدے رکھتا ہے جس کا اِحاطہ تو نہیں کیا جاسکتا ،البتہ کچھ بڑے اور واضح فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
(1)بدلتے موسم اور رات اور دن کے لمبے اور چھوٹے ہونے میں قدرت کی نشانیوں اور عجائبات میں غور کرنے کا موقع ملتا ہے۔
(2)راتیں لمبی ہونے کی وجہ سے اُن میں تہجد پڑھنا آسان ہوجاتا ہے۔
(3)دن مختصر اور چھوٹے ہوجانے کی وجہ سے ان میں روزہ رکھنا آسان ہوجاتا ہے،لہٰذا اس میں قضاء روزے رکھے جاسکتے ہیں ،نفلی روزے رکھ کر روزے کے عظیم اور بڑے فوائد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
(4)قدرت کی ایک عظیم ترین نعمت یعنی سورج اور اُس کی دھوپ سے حاصل ہونے والی تپش کی نعمت کااحساس ہوتا ہے۔
(5)موسمِ سرما کی بہت سی سبزیوں ،پھلوں اور بہت سی ایسی پیدا وار جو موسمِ سرما کے ساتھ خاص ہیں،اُن کے حصول کا فائدہ ہوتا ہے جو سال کے دوسرے موسموں میں دستیاب نہیں ہوتیں۔
(6)سردی کے وضواوراس کی ٹھنڈی راتوں میں کیے جانے والے غسلِ جنابت کا خصوصی اجرملتا ہے اور اس کے ذریعہ درجات کی بلندی نصیب ہوتی ہے۔
(7)نرم اور گرم بستروں کو چھوڑ کرنماز کیلئے اُٹھنے اور مسجدوں کی جانب جانے سےاللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔