Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

15 - 37
حل ہوجائیں گے ،رکاوٹیں دور ہوجائیں گی اور ماحاحول و معاشرے میں ہر طرح کی ظاہری و باطنی خوشحالی آجائے گی۔اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾اور اے مؤمنو! تم سب اللہ کے سامنے توبہ کروتاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔(آسان ترجمہ قرآن)
حدیث میں آتا ہے ،حضرت عبد اللہ بن عباس﷠نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :”مَنْ لَزِمَ الِاسْتِغْفَارَ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ مِنْ كُلِّ ضِيْقٍ مَخْرَجًا، وَمِنْ كُلِّ هَمٍّ فَرَجًا، وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ“جو استغفار کو اپنے اوپر لازم کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے کی راہ نکال دیتا ہے ۔ اور اسے ہر رنج وغم سے نجات دیتا ہے نیز اس کو ایسی جگہ سے رزق عطاء کرتا  ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا۔(ابوداؤد:1518)
جب بندے استغفار میں لگے ہوں تو اللہ تعالیٰ اپنے عذاب کو روک لیتے ہیں ، چنانچہ اِرشادِ باری ہے: ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ﴾اور (اے پیغمبر!)اللہ ایسا نہیں ہے کہ اِن کو عذاب دے جب تم ان کے درمیان موجود ہو اور اللہ اِس حالت میں بھی ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب وہ استغفار کرتے ہوں۔(آسان ترجمہ قرآن)
ایک اور جگہ اِستغفار کے کئی فوائد ذکر کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:﴿اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَ يُمْدِدْكُمْ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter