Deobandi Books

سردی کا موسم اور اس کے شرعی آداب و مسائل

12 - 37
ہے اور جو گرمی کی تپش محسوس کرتے ہو وہ بھی جہنم کے سانس لینے کی وجہ سے ہے۔(مسلم:617)
حضرت عبد اللہ بن عباس﷠حضرت کعب ﷜سے یہ نقل کرتے ہیں :”إِنَّ فِي جَهَنَّمَ بَرْدًا هُوَ الزَّمْهَرِيرُ يُسْقِطُ اللَّحْمَ عَنِ الْعَظْمِ حَتَّى يَسْتَغِيثُوا بِحَرِّ جَهَنَّمَ“بیشک جہنم (کاایک عذاب ایسا ہوگا جس )میں ٹھنڈک ہوگی اور وہ ”زمہریر“ہےجس میں(سردی کی شدّت کی وجہ سے) ہڈیوں سے گوشت گرجائے گا یہاں تک کہ لوگ جہنم کی گرمی(کے حصول) کی فریاد کرنے لگیں گے۔(حلیۃ الأولیاء:5/370)
حضرت مُجاہد﷫فرماتے ہیں:”الزَّمْهَرِيرُ:الَّذِي لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يَذُوقُوهُ مِنْ بَرْدِهِ“زمہریر وہ (شدید ٹھنڈک کا)عذاب ہےجس کی ٹھنڈک کو چکھنے کی بھی لوگوں میں طاقت نہ ہوگی۔(صفۃ النّارلابن أبی الدّنیا:153)
جہنّم کی سردی سے پناہ مانگنے کی اہمیت کوسمجھنے کیلئے درج ذیل روایت ملاحظہ فرمائیں:
حضرت ابوہریرہ﷜نبی کریمﷺکایہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:جب کوئی گرم دن ہو اور کوئی شخص یہ کہے:”لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مَا أَشَدَّ حَرَّ هَذَا الْيَوْمِ، اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ“ یعنی : لا اِلٰہ الا اللہ !یہ دن کتنا گرم ہے!اے اللہ ! مجھے جہنم کی گرمی سے نجات عطاء فرما۔ تو اللہ تعالیٰ جہنم سےاِرشاد فرماتے ہیں:میرے بندوں میں سے ایک بندے نے تیری گرمی اور تپش سے میری  پناہ مانگی  ہے،پس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 2 1
3 سردی کا موسم اور اُس کے آداب 4 1
4 سردی کی حقیقت 4 1
5 سردی کے آداب 5 1
6 (1)پہلا ادب:عبرت حاصل کرنا 5 5
7 (2)دوسرا ادب:تسلیم و رضاء 7 5
8 (3)تیسرا ادب:عافیت کی دعاء 8 5
9 عافیت کی چند مسنون دعائیں 9 5
10 (4)چوتھا ادب:جہنم کی سردی کا اِستحضار اور اُس سے اللہ کی پناہ مانگنا 11 5
11 (5)پانچواں ادب:توبہ و اِستغفار کی کثرت 13 5
12 (6)چھٹا ادب:سردی سے بچاؤ کے ذرائع اور تدابیر اختیار کرنا 17 5
13 (7)ساتواں ادب:نادار اور مفلس لوگوں کے کام آنا 17 5
14 (8)آٹھواں ادب:دوسروں کو تکلیف دینے سے گریز کرنا 18 5
15 (9)نواں ادب:سردی کے موسم میں آخرت کی تجارت کرنا 19 5
16 سردی کے وضو کی فضیلت 21 5
17 سردی کے غسلِ جنابت کی فضیلت 23 5
18 سردی میں نرم گرم بستر چھوڑ کر نماز کیلئے کھڑے ہونے کی فضیلت 23 5
19 سردی میں روزہ رکھنے کی فضیلت 25 5
20 سردی کے فوائد و مَنافع 25 5
21 سردی کے چند اہم مسائل 27 1
22 (1)پہلا مسئلہ:سردی کے وضو میں اعضاء کو مَلنے کا اہتمام کریں 27 21
23 (2)دوسرا مسئلہ: موزوں پر مسح کرنا 28 21
24 (3) تیسرا مسئلہ:مُنہ ڈھانک کر نماز پڑھنامکروہ ہے 30 21
25 (4)چوتھا مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ کولٹکاکرنماز پڑھنامکروہ ہے 31 21
26 (5)پانچواں مسئلہ:چادر یا رومال وغیرہ میں لِپٹ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 33 21
27 (6)چھٹا مسئلہ:کپڑوں کا کوئی حصہ ٹخنوں سے نیچے رکھ کر نماز پڑھنامکروہ ہے 34 21
28 (7)ساتواں مسئلہ:سردی کے موسم میں روزے قضاء کرنا 35 21
29 سردی کے موسم میں کی جانے والی کوتاہیاں 36 21
Flag Counter