حرام مشروبات کی ابحاث
اشربہ محرّمہ :
چار قسم کی شرابیں حرام ہیں : (1)خمر ۔(2)طِلاء۔(3)سَکَر۔(4)نقیع الزّبیب ۔
اِن چاروں کی تفصیل مع احکام مندرجہ ذیل ہے :
خمر :
خمر کی تعریف :
هِيَ النِّيءُ مِنْ مَاءِ الْعِنَبِ إذَا غَلَى وَاشْتَدَّ وَقَذَفَ بِالزَّبَدِ.انگور کا کچا شیرہ جبکہ وہ جوش مارے ، اُس میں اشتداد (قوت )پیدا ہوجائے اور جھاگ پھینکنے لگے کچے شیرے سے مراد یہ ہے کہ وہ پکا ہوا نہ ہو ۔(الدر المختار :6/448)
خمر کی ماہیت :
خمر کی ماہیت میں پانچ چیزیں داخل ہیں :
(1)عصیر ِ عنب یعنی انگور کا کچا شیرہ ہونا ۔
(2)غیر مطبوخ یعنی پکاہوا نہ ہونا ۔
(3)غلیان یعنی اُس میں جوش کا آنا ۔
(4)اِشتداد یعنی اُس شیرہ میں ایسی قوت پیدا ہوجائے کہ وہ مُسکِر (نشہ آور )ہوجائے ۔