مسئلۃ التنفّس:
تنفّس کا مطلب اور اُس کا حکم :
تنفّس کا معنی سانس لینا ہے ، اور اِس کے دو معنی ہیں :
التنفّس فی الشّرب:پینے کے دوران برتن سے منہ ہٹاکر دو تین مرتبہ سانس لینا۔ یہ مندوب ہے ۔
التنفّس فی الاِناء : پیتے ہوئے برتن کے اندر سانس لینا ۔ یہ مکروہ ہے ۔(الکوکب الدری علی الترمذی :3/39)
أَنَّ النَّبِيَّ كَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَاءِ ثَلَاثًا.(ترمذی: 1884)اِس حدیث میں پہلا معنی مراد ہے ۔
إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ.(ترمذی: 1889)اِس حدیث میں دوسرا معنی مراد ہے ۔
پانی کتنی سانس میں پیا جائے ؟
تین سانس میں:سنت ہے۔لأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَاءِ ثَلَاثًا
دو سانس میں :جائز ہے۔لأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا شَرِبَ تَنَفَّسَ مَرَّتَيْنِ
ایک سانس میں : مکروہ تنزیہی ہے ۔لَا تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، وَلَكِنْ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثُلَاثَ(ترمذی:84 -85 - 1886) (انتہاب المنن :1/218)(الکوکب الدری علی الترمذی :3/39)
نوٹ :مشروب زیادہ(یا بہت زیادہ ٹھنڈا یا گرم ) ہو تو تین سے زائد سانس میں بھی پیاجاسکتا ہے ، اسی طرح کم ہو نے کی صورت میں ایک دو سانس میں پی لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔(الکوکب الدری علی الترمذی :3/40)
ایک ہی سانس میں پینے کے نقصانات :
(1)نبی کریم ﷺ نے اِس سے منع فرمایا ہے ۔
(2)اِس میں جانوروں کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے ۔