Deobandi Books

عشق مجازی عذاب دو جہاں

ہم نوٹ :

30 - 34
لے۔ بعض لوگ فردِ واحد پر فدا ہوجاتے ہیں، نتیجہ یہ کہ کبھی تو وہ لڑکی راضی نہیں ہوتی، جیسے ایک بڑے میاں نے کہا کہ میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے، میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن عجیب معاملہ ہے، جس لڑکی کو میں پسند کرتا ہوں وہ مجھ بڈھے سے راضی نہیں ہوتی اور جو بڑھیا ہم سے راضی ہوتی ہے اس سے ہم راضی نہیں ہوتے، کم عمر والی ہم سے راضی نہیں ہوتی اور بڈھی کو ہم پسند نہیں کرتے،  تو ایسی دنیائے بے وفا سے دل لگانے والا کیسا ہے؟
روحانی نابالغ کون ہیں؟ 
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا کے سارے عاشق نابالغ ہیں   ؎
خلق اطفال اند جزمستِ خدا
نیست بالغ جز رہیدہ از  ہویٰ
ساری مخلوق نابالغ ہے سوائے اللہ کے مستوں کے، بالغ وہی ہے جو نفس کی خواہشات سے پاک ہو۔ اور کتنی عمدہ مثال دی، آہ! مولانا رومی مثالوں کے بادشاہ ہیں، فرماتے ہیں کہ مائیں آٹا گوندھ کر روٹی پکاتی ہیں تو آٹے سے اونٹ اور شیر اور چڑیا کی شکلیں بنا لیتی ہیں، چھوٹے چھوٹے بچے لڑتے ہیں کہ اماں شیر میں لوں گا، اونٹ میں لوں گا، چڑیا میں لوں گا، اب آپس میں کشتی ہو رہی ہے، مار پیٹ ہو رہی ہے۔ تو مولانا رومی فرماتے ہیں  ؎
از خمیرے  شیرو اشتر می  پژند 
کود کاں از حرص اوکف می  زنند
مائیں آٹا گوندھ کر شیر اور اونٹ بنا رہی ہیں اور چھوٹے بچے ہاتھ مل رہے ہیں کہ ہائے میری اماں مجھے یہی دینا  ؎
 شیر و اشتر ناں شود اندر دہاں
ایں مگر  ناید  بہ فہم   کود کاں
حالاں کہ منہ میں یہ شیر اور اونٹ آٹے کی روٹی ہی بن جائیں گے مگر یہ حقیقت بچوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ ایسے ہی ساری دنیا نابالغ ہے، جو دنیا کے لیے نفس کی خواہشات کے چکر میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ کو خوش کرنے کے لیے جان کی بازی لگا دیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کے پیار کی لذت 6 1
4 محبتِ شیخ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات 7 1
5 اہل اللہ کی عبادات کا عالَم 9 1
6 مولانا شاہ محمد احمد صاحب کی مجلس کی ایک جھلک 11 1
7 موت سے پہلے موت کی تیاری 12 1
8 جعلی مرید کی علامات 13 1
9 دلِ تباہ کی حلاوتِ ایمانی سے تعمیر 15 1
10 لذتِ نورِ تقویٰ 17 1
11 بے مثل خوشی کا راز 17 1
12 حسینوں سے فرار اور قرار کی انوکھی شرح 18 1
13 عشقِ مجازی کا انجام 20 1
14 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 21 1
15 خواتین کو ملازم نہ رکھیں 22 1
16 بدنظری کے نتیجے میں کفار سے شادی کا شاخسانہ 23 1
17 مستحق خواتین کی مدد کا طریقہ 24 1
18 خواتین کو نوکری نہ دینا معاشرہ کے لیے بھی مفید ہے 24 1
19 میراث میں خواتین کو آدھا حصہ دینے کی ایک حکمت 25 1
20 نامحرموں سے مجرمانہ محبت 26 1
21 اللہ والوں کی دعاؤں کا اثر 27 1
22 سلسلۂ اہلِ حق میں بیعت ہونے کا فائدہ 27 1
23 عشق مجازی کے نقصانات 28 1
24 عشقِ مجازی احمقانہ گناہ ہے 29 1
25 روحانی نابالغ کون ہیں؟ 30 1
Flag Counter