سب کی دعائیں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔یہ بات مجھ کو مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے میری خانقاہ میں بتائی تھی کہ جب کوئی داخلِ سلسلہ ہوتا ہے پورا عالم برزخ ہل جاتا ہے، سارے اولیاء اللہ اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔ جامع الصغیر کی روایت ہے :
تُعْرَضُ الْاَعْمَالُ یَوْمَ الْاِثْنَیْنِ وَالْخَمِیْسِ عَلَی اللہِ وَتُعْرَضُ عَلَی الْاَنْبِیَاءِ وَعَلَی الْاٰبَاءِ وَالْاُمَّہَاتِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ9؎ کہ ہر جمعہ کو ہمارے اعمال ہمارے بزرگوں کو پہنچائے جاتے ہیں، ہمارے ماں باپ کو، ہمارے دادا دادی اور دیگر رشتہ داروں کو، اور جمعرات کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور میں ہمارا عمل پیش ہوتا ہے۔
مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ جو اللہ والوں سے مرید ہوتا ہے اگرچہ تھرڈ کلاس کا ڈبہ ہو جس کی سیٹیں پھٹی ہوتی ہیں اور اسکرو ڈھیلے ہوتے ہیں مگر چوں کہ یہ انجن سے جڑا ہوا ہے لہٰذا جہاں انجن فرسٹ کلاس کے ڈبوں کو لے کر پہنچے گا تو یہ ٹوٹے پھوٹے تھرڈ کلاس کے ڈبے بھی وہیں پہنچ جائیں گے۔
اس لیے اللہ والوں کی صحبت کوغنیمت سمجھو، ان سے تعلق رکھنا معمولی نعمت نہیں ہے۔ اگر تھرڈ کلاس کا ڈبہ کہے کہ ہم تو چوں چوں کررہے ہیں، ہمارے اسکرو ڈھیلے ہیں، ہم کو کون پوچھے گا؟ تو ذرا ان اللہ والوں سے جڑکر تو دیکھو، ان سے تعلق کی برکت سے جہاں فرسٹ کلاس کے ڈبے پہنچیں گے وہیں آپ بھی پہنچ جائیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ویسے تو تھرڈ کلاس کا ڈبہ ہمیشہ تھرڈ کلاس ہی رہتا ہے مگر اللہ والوں سے تعلق کے بعد تھرڈ کلاس انسان جو کانٹوں کی طرح بداخلاق ہوتے ہیں پھول بن جاتے ہیں،اللہ تعالیٰ ان کے اخلاق اچھے کرکے انہیں خلعتِ گل عطا کرتا ہے یعنی اللہ والوں کی صحبت کی برکت سے ان کو بھی اللہ والا بنا دیتا ہے۔
عشق مجازی کے نقصانات
آپ کو انتظار ہوگا کہ اس ٹیچر کا کیا ہوا؟ ان کی آنکھیں جو اندر دھنس گئی تھیں باہر
_____________________________________________
9؎ کنز العمال:469/16 (45493)، بیان الام فی باب برالوالدین،مؤسسۃ الرسالۃکشف الخفاء للعجلونی:315/1(991)،حرف المثناۃ الفوقیۃ