Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

13 - 34
کردیتا۔اگر گناہ پر شرمندگی ہوجائے اور ندامت کے چند آنسو گرجائیں تو اس کی فضیلت جانتے ہیں؟یہ بادشاہوں کے تخت و تاج اور موتیوں سے افضل ہے، یہ بعض وقت اللہ کے قرب کے ایسے مقام تک پہنچاتے ہیں کہ اس قرب کا ادراک ملائکہ اور فرشتوں کو بھی نہیں ہوتاحالاں کہ فرشتے اللہ کے بڑے مقرب ہوتے ہیں لیکن جس وقت کوئی گناہ گار بندہ اپنے گناہوں کو یاد کرتا ہے، میدان محشر کی گرمی، دوزخ کی آگ اور اللہ کی پکڑ  کو سوچتا ہے کہ اس وقت اللہ کو کیا جواب دوں گا جب اللہ پوچھیں گے کہ اے نالائق! اے بے حیا! کیا میں نے دو آنکھیں اس لیے دی تھیں کہ ہم کو چھوڑ کر دوسری جگہ حرام نظر ڈالو؟ کیا میں نے تجھے اسی لیے دل دیا تھا کہ مجھے چھوڑ کر دوسروں سے محبت کرو؟ کیا میں نے جوانی اسی لیے دی تھی کہ     تو میری دی ہوئی جوانی کو رائیگاں اور ضایع کرو،نجاست بھری بدبو دار لاشوں پر اپنی زندگی اور ایمان کو ضایع کرو۔ تو میں کیا جواب دوں گا؟ اگر اس تصور سے اس کے آنسو گر جائیں تو جانتے ہو کیا معاملہ ہوگا؟ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب فرماتے ہیں   ؎
 کبھی طاعتوں کا سرور ہے کبھی اعترافِ  قصور  ہے 
ہے ملک کو نہیں جس کی خبر  وہ حضور میرا حضور ہے 
یعنی کبھی تو میں عبادت کرکے مزہ لیتا ہوں اور کبھی اپنے گناہوں کا اقرار کرکے ندامت کے آنسوؤں کا لطف لیتا ہوں، یعنی اللہ کے قرب و حضور میں میرا وہ مقام ہے کہ فرشتوں کو بھی اس کا پتا نہیں، طاعت  کا سرور تو ان کو مل جاتا ہے، کیوں کہ فرشتے تسبیحات بہت پڑھتے ہیں، لیکن وہ ندامت کے آنسو بہانا نہیں جانتے، ان کے پاس نہ تو آنسو ہیں اور نہ ان سے گناہ ہوتے ہیں پھر ندامت کیسے ہوگی؟ فرشتے معصوم ہیں، وہاں تو ندامت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ نعمت تو  اللہ تعالیٰ نے ہمیں اور آپ کو دی ہے، میں کہتا ہوں اس کو لوٹ لو،مگر تنہائی میں، سب کے سامنے نہیں، سب کے سامنے شور مچا کر رونا مناسب نہیں ہے، اس سے آنسوؤں کی قیمت گر جاتی ہے۔
قیمتی آنسو کون سے ہیں؟
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اے میری امت کے لوگو! تمہارے وہ آنسو جنہیں کوئی نہ دیکھے وہ بڑے قیمتی ہیں اور دیکھ لینے سے قیمت گر جاتی ہے۔ اب اس کا ثبوت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter