Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

24 - 34
اللہ سے مذاق نہ کرے، غمگین چہرہ بنالے، اپنے کو نالائق، بے غیرت، بے حیا کہے کہ میں آپ کا بندہ ہوکر آپ جیسے صاحبِ قدرت مالک کو ناراض کررہا ہوں، میں  کتنا بڑا بے وقوف ہوں۔
دوسرا یہ عزم کرے کہ میں ارادہ کرتا ہوں کہ اب کبھی ایسی خطا نہیں کروں گا۔ بس اتنا ارادہ کافی ہے۔توبہ کرتے وقت آپ کے دل میں آیندہ گناہ کرنے کا ارادہ نہ ہو، چاہے شیطان کان میں کہہ رہا ہو کہ کیا توبہ کرتے ہو جب معلوم ہے کہ آیندہ بھی تم سے گناہ ہوں گے،  تو اس موذی مردود کو بکنے دو، اس کے بکنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ بس آپ کا ارادہ کافی ہے، چاہے کان میں شیطان کتنا ہی وسوسہ ڈالے کہ تمہارا ارادہ بھی تماشا ہے، مذاق ہے۔ اس کے کہنے سے ارادہ مذاق نہیں ہوتا۔ آپ نے ارادہ کیا تو وہ آپ کا مراد ہوا، آپ مرید ہوئے اور وہ مراد ہوئی کیوں کہ ارادے کا فاعل مرید ہے اور آپ نے جس کا ارادہ کیا یعنی اللہ تعالیٰ کا تو اللہ آپ کے مراد بن گئے اور آپ ان کے مرید بن گئے  پھر ان شاء اللہ!آپ کی مراد پوری ہوگی بس آئندہ گناہ نہ کرنے کا ارادہ  کرلو۔
شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی
اگر نفس کی کسی کمزوری کی وجہ سے بعد میں کسی وقت توبہ ٹوٹ گئی تو اللہ تعالیٰ سے فوراً دوبارہ معاملہ کرلو    ؎   
اے  ہمیشہ  حاجتِ  مارا  پناہ
بارِ  دیگر  ما  غلط  کردیم  راہ
اے میری حاجتوں کو پورا کرنے والے ہم سے دوبارہ غلطی ہوگئی۔جب دوبارہ غلطی ہوگئی تو دوبارہ معافی مانگ لو۔ بس ساری زندگی استغفار کرتے رہو، معافی مانگتے رہو اور کبھی یہ نہ سوچو کہ اللہ میاں ہم کو کیا کہیں گے، اللہ میاں کے یہاں ہماری کیا عزت ہوگی، اللہ میاں کیا کہیں گے کہ یہ بندہ بڑا بے غیرت، بڑا کمینہ اور  بڑا بے شرم ہے کہ مجھ سے گڑگڑا گڑگڑا کر معافی مانگتا ہے اور پھر بندر روڈ، ایمپریس مارکیٹ میں جاکر تماشا دیکھتا ہے۔ تو یاد رکھو یہ شیطان کا بڑا حربہ ہے، شیطان خدا کے حضور تمہاری نظروں میں تمہاری جاہ و عزت دکھانا چاہتا ہے۔ جس طرح مخلوق میں جاہ چاہنا حرام ہے اللہ کے دربار میں بھی جاہ طلب کرنا حرام ہے۔ ارے بھائی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter