Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

16 - 34
ہوگا اور اشتداد بھی ہوگا یعنی قیامت کا دن طویل بھی ہوگا اور شدید بھی ہوگا۔ اور وہاں کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔ یہاں تو کوئی کامرس میں،کوئی جغرافیہ تاریخ میں یا کسی اورمضمون میں رہ جاتا ہے تو اس کو حکومت مہلت دے دیتی ہے کہ اس پرچے کا بعد میں امتحان دے دو،لیکن قیامت کاامتحان ایسا فائنل ہے کہ اگر کسی مضمون میں فیل ہوگیا مثلاً روزہ میں،نماز میں،زکوٰۃ میں، حج میں،آنکھوں کےمضمون میں کہ آنکھیں کہاں استعمال کیں؟ کانوں کےمضمون میں کہ گانا کیوں سنا تھا؟عرب مغنیات کے گانے بہت پسند آتے تھے،تم نے عربی پڑھنے کا یہ حق ادا کیا؟ شرح جامی اور کافیہ کے اصول اور قواعد پڑھ کرجب عربی سمجھ میں آنے لگی تو عربی مغنیات کےگانے سننے شروع کردیے۔ تو اس دن اگر کسی مضمون میں فیل ہوگئے تو بس خیریت نہیں، پھر دوبارہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ تیاری کرکے امتحان پاس کرلو۔ اس لیے اپنی فکر کرو، دوسروں کی فکر چھوڑو کہ ملک میں کیا ہوتا ہے، فلاں صوبے میں کیا ہوتا ہے، اپنے صوبے کی فکر کرو۔ تمہیں جو صوبے دیے گئے ہیں ان پر اللہ کے احکام کس حد تک لاگو کیے، ہر بندے کو مختلف صوبوں کی حکومت دی گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو سر سے پیر تک ایک سلطنت دی ہے، اس میں کان کا صوبہ دیا گیا ہے تاکہ اس کی حفاظت کرو، آنکھوں کا صوبہ آپ کے اختیار میں ہے، کانوں کے صوبے کی فکر کرو، دل کے صوبے میں کیا بغاوت ہورہی ہے اور زبان آپ کی ملک میں ہے اس کے ذریعے کیا بغاوت پھیل رہی ہے اس کی فکر کرو۔ آپ دوسرے ملک کی فکر کررہے ہیں، اخبار پڑھ رہے ہیں کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے لیکن اپنے ملک کی فکر نہیں ہے۔ 
جسم کی سلطنت  پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 
حضرت مولانا قاری طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیو بند سے پوچھا گیا کہ حضور حکومتِ اسلامیہ قائم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مسلمان اپنے جسم کی دو گز زمین پر تو حکومتِ اسلامیہ قائم نہیں کرسکا اور لیڈر بنا پھرتا ہے،اسٹیج پر دندناتا پھرتا ہے کہ میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں مگر چہرہ دیکھو تو شریعت اور سنت کے خلاف ہے۔ کان سے گانے بجانے سن رہا ہے، زبان سے غیبت ہورہی ہے، آنکھوں سے بدنگاہی کرتا ہے اور ناچ گانے، سینما، ٹی وی اور فلمیں دیکھتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter