Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

26 - 34
اللہ کی رحمت غیر محدود ہے
اللہ کی رحمت کو کیا پوچھتے ہو میرے دوستو! کراچی کے سمندر میں سارے کراچی کے گٹر کا پانی گررہا ہے، دو ڈھائی کروڑ انسانوں کا پیشاب پاخانہ گٹر سے سمندر میں جاتا ہے اور سمندر میں گِرتے ہی پاک ہوجاتا ہے کیوں کہ سمندر کی ایک موج آتی ہے اور ساری نجاست بہا کر لے جاتی ہے اور سمندر پاک کا پاک رہتا ہے،اب اس  سمندر میں نہا کر کوئی امام امامت کرے    تو اس کی نما زجائز ہوگی۔ سمندر اللہ کی ادنیٰ مخلوق ہے، جب اس میں نجاست کو پاک کرنے کی یہ صلاحیت ہے تو خدا جو خالقِ سمندر ہے اس کی رحمت کے سمندر کی کیا بات ہوگی، اور یہ سمندر محدود ہے جبکہ خدا کی رحمت کا سمندر غیر محدود ہے، ان کے لطف کا ایک جھونکا، ان کی رحمت کی ایک لہر ایسی ہے کہ گناہوں کا پتا بھی نہیں چلتا  کہ کہاں گئے  ؎
تیرا  ایک  جھونکا  نسیم  لطف  کا 
دم کے دم میں کردے سب کو ہوا 
گناہوں کا پہاڑ ہو یا گناہوں کا سمندر، اللہ سے رونا سیکھ لو، استغفار کرنا سیکھ لو، ان شاء اللہ! اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ سے تعلق جڑا رہے گااور ایک دن اسی سے کام بن جائے گا۔
مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے
اگر گناہ نہیں چھوٹتے تو اللہ کو بھی نہیں چھوڑو، جو چھوڑنے کی چیز تھی اس کو نہیں چھوڑتے تو نہ چھوڑنے والی ذات پر کیسے صبر آتا ہے؟ حضرت جلال الدین رومی فرماتے ہیں  ؎
اے کہ صبرت نیست از فرزند و زن
صبر  چوں    داری  ز   رب  ذو المنن
تم کو اپنی بیوی بچوں پر تو صبر نہیں آتا، بیوی ماں باپ کے یہاں چلی جائے تو رونے لگتے ہو،ان کی یاد میں ہر وقت پریشان رہتے ہو لیکن اللہ میاں پر کیسے صبر آجاتا ہے جو تمہارا مالک ہے جس نے تمہیں بیوی بچے دیے، جس نے تمہیں پیدا کیا، تعجب ہے کہ گناہ نہیں چھوڑسکتے تو اللہ کو کیوں چھوڑتے ہو؟ اللہ سے یہ کہتے رہو کہ یا اللہ! گناہ نہیں چھوٹتے مگر آپ کو بھی نہیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter