Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

8 - 34
اٹھانے کے لیے تیار ہیں، ہم ٹوٹے پھوٹےانداز سے ہی سہی، کچھ تھوڑا سا تو چل لیں۔ ہم اک دم تو پورے متقی نہیں بن سکتے لیکن شروع میں تھوڑا بہت تقویٰ اختیار کرنے کی تو کوشش کریں، اللہ کے راستے میں ٹوٹے پھوٹے لنگڑاتے ہوئے قدم سے چلنا تو شروع کریں، وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بندہ کچھ تو چلے، اس چلنے پر وہ آپ کو اپنے کرم سے پورا پورا اٹھالیں گے، ناقص چال چلنے والے سالک  کو بھی وہ اپنے کرم سے سلوک کی تکمیل کرادیتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی کچھ بھی نہ چلے، ہاتھ پاؤں ڈھیلے ڈال کر لیٹ جائے کہ شیطان جو چاہے ہم سے کام لے لے،نفس جو چاہے ہم سے گناہ کرالے، ہم سے ان کا مقابلہ نہیں ہوگا۔ ایسا شخص اپنے اختیار اور قدرت کو استعمال نہیں کرتا، اللہ کی دی ہوئی گناہ سے بچنے کی طاقت کو استعمال نہیں کرتا اور یہ کہتا ہے کہ میرے اندر گناہ کرنے کی طاقت تو ہے گناہ سے بچنے کی طاقت نہیں ہے۔ یہ سب بہانے بازی کی باتیں ہیں۔
قدرت کی تعریف
 مجدد الملت حکیم الامت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فلسفہ کا قائدہ مسلمہ بیان فرما دیا کہ قدرت ہمیشہ ضدین سے متعلق ہوتی ہے،قدرت نام ہی اس کا ہے کہ آدمی کسی چیز کے کرنے پر بھی قادر ہو اور اس کے نہ کرنے پر بھی قادر ہو۔ ضدین کے معنیٰ ہیں کہ ہاتھ کو اٹھا بھی لیا اور گرا بھی دیا، اٹھانا ایک پہلو ہے اور گرانا اس کی ضد ہے، اُٹھانے کی ضد گرانا ہے ۔اگر ہم ہاتھ اٹھانے پر قادر ہیں تو گرانے پر بھی قدرت ہے، اگر ہاتھ اٹھانا چاہیں اور وہ  اٹھتا نہیں ہے تو اس کو اٹھانے کی قدرت نہیں کہیں گے، یہ مرض ہے، اس کا نام قدرت نہیں ہے، قدرت اس کا نام ہے کہ آدمی ایک کام کر بھی سکے اور اسے نہ بھی کرسکے۔
محبت جانبین  سے ہوتی ہے
دیکھیے  بات کہیں سے کہیں پہنچ رہی ہے اور حاتم طائی کا قصہ بیچ میں رہا جاتا ہے۔ اس کا قصہ سخاوت سے شروع ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ کتنے کریم ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی مدد فرمائے تو کام بنتا ہے، مقرر کی خیریت بھی اسی کے ہاتھ میں ہے، ورنہ مقرر بھی کہاں سے کہاں پہنچ جاتا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter