Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

6 - 34
حصولِ ہدایت کے طریقے
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَا مٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا  وَ اِنَّ اللہَ  لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَعطائے ہدایت کی شرط
ابھی میں نے جو آیت تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے ایک چیز کی شرط لگادی کہ میں کس کو ہدایت دوں گا؟ میری ہدایت کس کو ملتی ہے؟وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا جو لوگ ہمارے راستے میں مجاہدہ کرتے ہیں۔یہاں فِیۡنَاسے مراد ہےاَیْ فِیْ دِیْنِنَا یعنی اللہ کے دین پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے جو لوگ مجاہدہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت سے نوازتے ہیں۔
ہدایت کی اقسام
 اہلِ علم اورمحققین حضرات نے ہدایت کی دو قسمیں بیان کی ہیں: ایک تو ہدایت سے مراد راستہ دِکھا دینا ہے کہ یہ ہے نیو ٹاؤن کا راستہ، یہ ہے ایئر پورٹ کا راستہ، یہ ہے سٹی اسٹیشن کا راستہ۔ لیکن ہوسکتا ہے راستہ دیکھنے کے باوجود راستہ چلنے والا منزل تک نہ پہنچ سکے، راستے میں کہیں گڑ بڑ ہوجائے اور آدمی نفس کا شکار ہوجائے مثلاً راستے میں کھیل کود،تھیٹر، نمایش لگی ہے تو اس میں پھنس گیا،راستہ جاننے کے باوجود غیر مقصود میں لگ گیا اور منزل تک
_____________________________________________
1؎   العنکبوت:69 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter