Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

28 - 34
گفت پیغمبر کہ چوں کوبی درے
عاقبت بینی ازاں درہم  سرے
جو شخص کسی دروازے کو بار بار کھٹکھٹاتا رہتا ہے،ایک دن اس دروازے سے ضرور کوئی سرنمودار ہوتا ہے۔ وہ کب تک بے رحم رہے گا، ایک دن کہے گا کہ ایک زمانہ ہوگیا ہے یہ ہمارا دروازہ کھٹکھٹارہا ہے، دیکھوں تو کیوں کھٹکھٹارہا ہے؟ اسی کو  خواجہ صاحب فرماتے ہیں   ؎
کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تیری نظر 
تو  تو  بس   اپنا   کام   کر   یعنی   صدا   لگائے   جا
اللہ اللہ کیے جاؤ، ذکر اللہ کیے جاؤ، اہل اللہ کی صحبت میں آتے جاتے رہو، اللہ اللہ کرکے دروازہ کھٹکھٹاتے رہو، ایک دن اللہ کو رحم اور پیار آئے گا اور دل کے دروازے سے اللہ تعالیٰ کے قربِ خاص کا مشاہدہ ہوجائے گا، اللہ اللہ کا رٹا لگائے جاؤ، ایک دن ان کو رحم آئے گا اور ایک اللہ کہنا واصل باللہ کردے گا۔ ایک دن ایسا وقت آتا ہے جس کو حضرت حکیم الامت تھانوی فرماتے ہیں کہ جس وقت وصول الی اللہ ہوتا ہے، جس دن وصول الی اللہ مقدر ہے اس دن اچانک وصول ہوتا ہے، پھر دیر نہیں لگتی، لہٰذا اہل اللہ کی صحبت میں ذکر اللہ کیے جاؤ، اللہ تعالیٰ ایک سیکنڈ کے اندر قلب میں نسبت عطا کردیتے ہیں، وصول جب بھی ہوتا ہے اچانک ہوجاتا ہے۔ لیکن اس کا ذریعہ یہی ہے کہ اللہ کا نام رٹے جاؤ۔
غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے
جب تک اللہ کو یاد نہ کروگے غیر اللہ سے خالی نہ ہوگے۔ بعض لوگ نادانی میں مبتلا ہیں کہ پہلے میں غیر اللہ سے خالی ہوجاؤں پھر اللہ کو یاد کروں گا۔ غیر اللہ کے ہوتے ہوئے اللہ کو یاد کرو۔مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جب سورج کی شعاعیں نکلتی ہیں تو رات کی ظلمتیں اور اندھیریاں خودبخود چھٹ جاتی ہیں۔ جب تم اللہ کا نام لو گے تو اللہ کا نام غیر اللہ کو بھگائے گا، جب گورنر کوتوال آتا ہے تب چور بھاگتے ہیں، تمہارے دل میں گناہوں کے جتنے چور گھس رہے ہیں یہ ایسے نہیں جائیں گے، تھانے دار صاحب کو آنے دو، کمانڈر اِن چیف کو آنے دو، فوج کو آنے دو، اللہ کا نام فوج سے کم نہیں ہے، اللہ کے نام میں بڑی طاقت ہے، اللہ کی نام کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter