Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

23 - 34
کعبہ شریف میں ایک بہت بڑے محدث ملاّ علی قاری رحمۃ اللہ علیہ حاضر ہوئے      تو دعا کرتسے ہیں کہ یا اللہ! آپ نے ہمیں اِنَّہٗ کَانَ ظَلُوۡمًا جَہُوۡلًا 9؎ فرمایا ہے کہ اے انسان تو بڑا ظالم اور جاہل ہے۔جب آپ نے ہمیں ظالم اور جاہل کا خطاب دیا ہے تو میں آپ کی بارگاہ میں ظلم اور جہل کی گٹھڑی لے کر آیا ہوں، جس خطاب سے آپ نے ہمیں پکارا ہے ہم اس کے سوا آپ کے پاس اور کیا لاتے؟ آپ نے ہمیں ظالم اور جاہل فرمایا، ہم ظلم اور جہل کی گٹھڑی لے کر آگئے ہیں۔
توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے
وَ قُلۡ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ پڑھ کراپنے مجاہدہ کے نقصانات کی تلافی کرتے رہیے۔ توبہ و استغفار کے لیے صرف اتنا ارادہ کرنا کافی ہے  کہ اس وقت مجھے اپنے اللہ سے اس گناہ کوبخشوانا ہے ۔کوئی گناہ ہوجائے تو توبہ  و استغفار سے مکمل فائدہ ہوتا ہے، پچھلا گناہ ہرگز نہیں لوٹتا،  توبہ قبول ہوجانے کے بعد پچھلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ جب کپڑے دھوکر صاف ستھرا لباس پہن لیا تو کیا اس پر پچھلی گندگی لگی رہے گی؟ اب جب دوبارہ گندگی لگاؤ گے،گٹر میں گروگے تو کپڑے دوبارہ صاف کرنے پڑیں گے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جب چند دن کے بعد کپڑے میلے ہوجاتے ہیں تو ان کو دھونے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا شخص کتنا بڑا بے وقوف ہے۔اسی طرح اگر کوئی یہ کہے کہ جب ہمیں معلوم ہے کہ مستقبل میں ہم سے کسی وقت پھر خطا ہوسکتی ہے تو ہم توبہ کرکے کیا کریں۔تو یہ نادانی ہے یا نہیں؟ میں کہتا ہوں کہ جس طرح آپ لوگ میلے ہونے کے بعد کپڑے بدلتے ہیں تو خطا ہوجانے کے بعد اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟
قبولیتِ توبہ کی دو شرائط
جو شخص توبہ کرتے وقت دو کام کرلے اس کی توبہ قبول ہونے میں کوئی شک نہیں: ایک تو یہ کہ دل میں ندامت کا احساس ہو اور اعترافِ قصور ہو، مسکراتے ہوئے توبہ نہ کرے، 
_____________________________________________
9؎  الاحزاب:72
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter