Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

20 - 34
بالکل متقی بن جاؤں ، آٹومیٹک طریقہ سے متقی بن جاؤں، قدرتی طور پر کوئی ایسی مشین چل جائے کہ جہاں نگاہ نیچی کرنی ہے وہاں خود بخود نیچی ہوجائے، خود کچھ نہ کرنا پڑے، بیٹھے بٹھائے ولی اللہ بن جائیں۔ تو دوستو معلوم ہونا چاہیے کہ چوں کہ مجاہدہ باب مفاعلہ سے ہے اس لیے اس میں دو فریق ہونا ضروری ہیں، دونوں طرف سے فعل کا صدور ہونا ضروری ہے۔یک طرفہ وظیفہ  پڑھ کرآپ جو یہ چاہتے ہیں کہ بلا فریق و بلا لڑائی مفت میں ولی اللہ ہوجائیں  تو یہ ناممکن ہے۔  باب مفاعلہ میں دو فریق ہونا ضروری ہے جیسے لفظ مقاتلہ بھی باب مفاعلہ سے ہے جس کےمعنیٰ ہیں باہم قتال کرنا، دونوں طرف سے مقاتلہ ہو، جب دونوں طرف سے فعل کا صدور ہوگا تب باب مفاعلہ کا استعمال ہوگا، مطلب یہ کہ جب آپ نگاہ بچائیں گے تو نفس آپ سے لڑے گا، کہے گا کہ میں آپ کی بات نہیں مانتا، میں ضرور اس حسین کو دیکھوں گا۔
ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں
جب نفس سے لڑائی شروع ہوجائے تو سمجھ لو کہ اب مجاہدہ ہے، کیوں کہ آپ سے نہ دیکھنے کا فعل صادرہورہا ہے اور نفس کہتا ہے کہ میں دیکھ کر رہوں گا، وہ دیکھناچاہتا ہے اور آپ کہتے ہیں نہیں دیکھنے دوں گا۔ اصطلاح میں اس کا نام ترکِ وجودی ہے۔ یعنی آپ نے فعل پر عمل نہیں کیا، حسینوں کو نہیں دیکھا، اب نہ دیکھنے پر، کام نہ کرنے پر اللہ سے مزدوری لے لو۔ کوئی ایسا کریم مالک نہیں جو کام نہ کراکے مزدوری دے۔ اللہ میاں کہتے ہیں کہ ان حسین شکلوں کو بُری نظر سے مت دیکھو،یہ کام مت کرو، بلا کام کیے اجر لے لو۔ اصطلاح میں اس کا نام ترکِ وجودی ہے، اسی لیے ترکِ عدمی پر کوئی اجر نہیں ملے گا۔ جیسے آپ لوگ یہاں بیٹھے ہیں اس وقت نگاہ بچانے کا کوئی ثواب نہیں ملے گا کیوں کہ یہاں نگاہ بچانے کا موقع نہیں ہے،یہاں  کوئی عورت نہیں ہے، اس کا نام ترکِ عدمی ہے، یعنی افعالِ گناہ معدوم ہیں، اس وقت ان کا وجود نہیں ہے مثلاً اس وقت آپ چوری نہیں کررہے ہیں، جیب نہیں کاٹ رہے ہیں، بدنگاہی نہیں کررہے ہیں، سینما نہیں دیکھ رہے ہیں، ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہیں، لہٰذا گناہ نہ کرنے کا یہاں کوئی اجر نہیں ملے گا کیوں کہ یہاں ترکِ عدمی ہے یعنی گناہ کرنے کے مواقع موجود نہیں ہیں۔
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اجر ترکِ وجودی پر ملتا ہے، ترکِ عدمی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter