Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

21 - 34
پر نہیں۔جب آپ سڑکوں پر جائیں گے اور وہاں گناہ کے مواقع آئیں گے، کوئی عورت راستے سے گزرے اور دل میں اس پر نگاہ ڈالنے کا تقاضا پیدا ہوا پھر آپ نگاہ بچائیں تو اب ترکِ وجودی ہوا کیوں کہ گناہ کرنے کا تقاضا موجود ہے لیکن آپ اس کو ترک کررہے ہیں، اصطلاح میں اس کا نام ترکِ وجودی ہے، یعنی گناہ کا تقاضا موجود ہے مگر آپ اس موجود کو ترک کررہے ہیں لہٰذا ترکِ وجودی پر اجر ملے گا۔ 
اور حضرت حکیم الامت ترکِ عدمی کی مثال بیان فرماتے ہیں کہ آپ کے کمرے میں قالین بچھا ہوا ہے اور قالین کہے کہ میں تو کسی کو نہیں دیکھتا تو کیا قالین کو اجر ملے گا؟ کیوں کہ اس کے پاس ترکِ عدمی ہے یعنی قالین کے اندر گناہوں کے تقاضے کا وجود نہیں ہے لہٰذا وہ گناہوں سے کیا بچے گا۔ تو گناہوں کے تقاضے سے گھبرانا نہیں چاہیے، جب دل میں گناہ کا خوب تقاضا پیدا ہو تو سمجھ لو کہ اب تقویٰ کی دولت لوٹنے کا زمانہ آگیا، تقویٰ کی دولت  لوٹنے کا موسم بہار آگیا۔
مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا
اسی لیے اللہ تعالیٰ نے مُجَاہَدَہْ پر ہدایت کے انعام کا وعدہ فرمایا ہے کہ جو مُجَاہَدَہْ کرے گا،وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا7 ؎ جو لوگ ہمارے راستے میں محنت کرتےہیں، تکلیف  اٹھاتے ہیں ہم اس کے لیے ہدایت کے راستے کھولتے ہیں۔ اگرچہ ہمارا مجاہدہ دنیاوی لحاظ سے کتنا ہی کامل ہو مگر اللہ کے سامنے ناقص ہے کیوں کہ انسان بذاتِ خود ناقص ہے،انسان سے جو فعل صادر ہوگا وہ بھی ناقص ہوگا اور اللہ کامل ہے اس سے جو فعل صادر ہوگا وہ کامل ہوگا لہٰذا ہمیں ناقص مجاہدہ، ٹوٹی پھوٹی کوشش ہی شروع کردینی چاہیے اور جب کبھی اس کوشش میں کمی ہوجائے، کوئی ٹوٹ پھوٹ ہوجائے تو ہمارے مجاہدہ کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کہاں ہوگی؟ مثلاً کبھی نگاہ گڑ بڑہوگئی، کبھی کان سے غلطی صادر ہوگئی، اس کا نام ہے ٹوٹ پھوٹ۔ کیوں صاحب جب مالک مکان کرائے پر دیتا ہے تو کرائے دار سے کہتا ہے کہ ٹوٹ پھوٹ کی مرمت بھی تمہارے ذمے ہے۔
_____________________________________________
7؎   العنکبوت:69
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter