Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

27 - 34
چھوڑوں گا، ساری زندگی روتا رہوں گا، آپ سے معافی مانگ کر آپ کو راضی کرتا رہوں گا، آپ کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے۔ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا شعر یاد آیا فرماتے ہیں  ؎ 
تیرا ذکر ہے میری زندگی تیرا بھولنا میری موت  ہے
اللہ میاں! آپ کو یاد کرکے زندہ ہوجاتا ہوں اور جب آپ کو بھولتا ہوں تو مرجاتا ہوں۔ ارے مردہ اور زندہ ہوتے رہو، گناہ موت دے دے تو توبہ و استغفار سے نئی زندگی حاصل کرلو، ایک دن ان شاء اللہ زندہ ہی ہوجاؤگے۔ کیوں کہ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس دن اللہ کے ذکر کا غلبہ ہوجائے گا اس دن احکامِ تغلیبی جاری ہوجائیں گے۔ جس دھات پر سونا غالب ہوتا ہے اس پر زکوٰۃ واجب ہوجاتی ہے، اگر دوسری دھات غالب ہو تو جو غالب ہوتی ہے اس کا حکم جاری ہوجاتا ہے پھر اس پر زکوٰۃ نہیں رہتی۔ ایسے ہی جس دن تمہارے نفس پر اللہ کے خوف و خشیت، تقویٰ اور اللہ کا ذکر غالب ہوجائے گا اگرچہ مغلوب درجے میں گناہ کے تقاضے بھی رہیں گے اسی دن تغلیبی احکام جاری ہوجائیں گے اور آپ ولی اللہ ہوجائیں گے، اللہ تعالیٰ ذکر کے اس غلبے کی برکت سے تغلیبی احکام جاری کردیں گے اور آپ کو ابرار، صلحاء اور اولیاء میں شامل کرلیں گے۔ ملا علی قاری فرماتے ہیں کہ اللہ کے ذکر میں وہ کمال ہے کہ:
اِنَّ مُدَاوَمَۃَ ذِکْرِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَایَمُوْتُ تُوْرِثُ الْحَیٰوۃَ الَّتِیْ لَافَنَاءَ لَھَا10؎
وہ اللہ جس کو کبھی موت نہیں آتی جو شخص ان کا ذکر کرتا ہے اس کو ایسی زندگی عطا ہوگی جس کو کبھی فنا نہیں۔
التجائے مسلسل کی کرامت
تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیںوَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا جوشخص ہمارے راستے میں مجاہدہ اختیار کرتا ہے ہم اس کی ہدایت کے لیے ایک راستہ نہیں کھولتے، بےشمار راستے کھولتے ہیں۔جو لوگ ہمارے راستے میں ٹوٹی پھوٹی کوشش کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ ایک دن ان شاء اللہ! ایسا آئے گا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا راستہ کھل سجائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ میرے دل میں اللہ تعالیٰ موجود ہیں۔ مولانا رومی فرماتے ہیں   ؎
_____________________________________________
10؎   مرقاۃ المفاتیح:138/5،باب ذکراللہ عزوجل،دارالکتب العلمیۃ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter