Deobandi Books

حصول ہدایت کے طریقے

ہم نوٹ :

10 - 34
دوستوں میں ہنستے ہیں کہ  دیکھو کیسے پریشان کررہا ہوں،اِنَّا لِلہِ وَ  اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ یہ آج کل کے طالبِ علم ہیں، یہ ہدایہ اور کنز الدقائق پڑھ رہے ہیں۔ ان کو دوسروں کی پریشانی میں مزہ آرہا ہے۔ 
ایک طالبِ علم کی اماں نے بہت شوق سے اصلی گھی میں کوئی عمدہ چیز بنا کر اسے دی، وہ بے چارہ اپنے گھر سے مہینے بھر  کا ناشتہ بنوا کر لایا، اب جناب اس کے دوسرے ساتھیوں نے تالا توڑا اور اس کا سب ناشتہ کھاگئے اور کہنے لگے کہ طالب علمی میں سب  جائز ہے، یہ تو طالب علمی کا زمانہ ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا طالب علمی میں، پندرہ سال کے بعد، بالغ ہونے کے بعد بھی بندہ شریعت  کے احکام کا مکلف نہیں ہوتا؟ کیا طالب علمی میں ایسی کرامت ہے کہ بالغ ہوجانے کے بعد بھی چوری، ڈکیتی، بدنگاہی سب جائز ہے، جس کا چاہو حلوہ چرالو اور جس کا چاہو بکس کا تالا توڑ کر اس کا ناشتہ کھالو، سب جائز ہے، سبحان اللہ کیا محقق تھے! کنزالدقائق کے حقائق سے آگاہ معلوم ہوتے تھے۔
اللہ تعالیٰ کی شانِ  کرم کی ایک تمثیل
آج کا مضمون یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں مجاہدہ کرتا ہے،اپنی سی ٹوٹی پھوٹی کوشش کرتا ہے، اللہ اپنے کرم سے اس کی ٹوٹی پھوٹی معمولی سی کوشش پر، لنگڑاتی ہوئی چال پر بھی اپنی رحمت سے اس کے سلوک کی تکمیل کرادیتے ہیں۔ یہ محض ان کا کرم ہےکہ وہ ہماری ناقص محنت پر ناقص انعام نہیں دیتے کیوں کہ وہ کامل ہیں، ناقص فعل ان سے صادر ہوہی نہیں سکتا، اللہ تعالیٰ کی ذات کامل ہے، ناقص کا صدور ان سے محال ہے لہٰذا اللہ کو راضی کرنے کی ٹوٹی پھوٹی کوشش کرنے والے بھی ولی اللہ ہوجاتے ہیں۔ ابھی اسی موضوع پر بات چل رہی ہے لیکن اسے مزید عرض کرنے سے پہلے جو دو باتیں رہ گئیں تھیں انہیں پورا کردوں۔ ایک بات تو یہ تھی کہ اللہ کتنے کریم اور سخی ہیں۔ اب سخاوت پر ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔
ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ ایک شخص بہت کریم اور سخی تھا۔ ایک شخص نے کہا کہ فلاں آدمی بڑے سخی اور کریم ہیں، مانگنے والوں کو، سائلین کو خوب دیتے ہیں،  مجھے بھی شہد کی ضرورت ہے،چوں کہ وہ سخی مشہور ہیں لہٰذا ان کا امتحان بھی ہونا چاہیے،اگر میں چھوٹا سا پیالہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عطائے ہدایت کی شرط 6 1
3 ہدایت کی اقسام 6 1
4 اعمال کی ناقص ادائیگی پر عطائے کامل 7 1
5 قدرت کی تعریف 8 1
6 محبت جانبین سے ہوتی ہے 8 1
7 مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے 9 1
8 اللہ تعالیٰ کی شانِ کرم کی ایک تمثیل 10 1
9 بارگاہِ الٰہی میں اہل اللہ کا سیلِ اشکِ رواں 11 1
10 قیمتی آنسو کون سے ہیں؟ 13 1
11 قیامت کے دن کی ہولناکیاں 15 1
12 جسم کی سلطنت پر احکامِ اسلامی کا نفاذ 16 1
13 شانِ نبوت کا ایک عظیم الشان مقام 18 1
14 مجاہدہ کی شرح 19 1
15 ترکِ وجودی اور ترکِ عدمی کی مثالیں 20 1
16 مجاہدہ کی شکستگی کی تعمیر کے اجزا 21 1
17 توبہ پچھلے تمام گناہ دھو دیتی ہے 23 1
18 قبولیتِ توبہ کی دو شرائط 23 1
19 شکستِ توبہ سے پچھلی توبہ کالعدم نہیں ہوتی 24 1
20 اللہ کی رحمت غیر محدود ہے 26 1
21 مداومتِ ذکر وسیلۂ وصلِ مذکور ہے 26 1
23 التجائے مسلسل کی کرامت 27 1
24 غیر اللہ سے نجات ذکر اللہ میں ہے 28 1
25 نجاست سے نجات کا طریقہ 30 1
26 گناہوں کے نقصانات اور علاج 31 1
Flag Counter