Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

8 - 34
نہیں ہوگا کہ ہمیں یہ کیوں نہیں دیا، اللہ تعالیٰ جس کو جو دیں گے وہ اسی میں خوش رہے گا، اس کو اسی میں مزہ آئے گا۔ 
میں یہ کہتا ہوں کہ  جن کے اندر مزاجِ معشوقیت ہے، میں ان کے مزاجِ معشوقیت کو ان شاء اللہ تعالیٰ مزاجِ عاشقی سے بدل دوں گا۔ اس پر میرا ایک شعر ہے     ؎
اپنی لگی کو جان میں اس کی لگا کے ہم
اس  شمع   کو   پروانۂ  الفت   بنا دیا
یعنی جو ظالم یہ چاہتا تھا کہ ہر شخص مجھ سے محبت کرے، میں ناز و نخرے دِکھاؤں تو میں نے اس کے مزاجِ معشوقیت کو عاشقیت سے بدل دیا، اب وہ اللہ والوں کا غلام بنا ہوا ہے اور اپنی معشوقیت ختم کرچکا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا یہی مشورہ ہے     ؎ 
ترک کن  معشوقی و  کن  عاشقی
اے گماں بردہ کہ خوب و فائقی
اے سالکین! معشوق مت بنو عاشق بنو کیوں کہ معشوق بننے میں تم کو بہت زیادہ ناپ تول دِکھانا پڑے گا کہ ناک اتنی اونچی ہونی چاہیے، سینہ اتنا ہو اور کمر اتنی ہو۔ ارے عاشق بنو اور پیمایشوں کی فکر مت کرو، عاشقوں کے لیے کوئی قید نہیں، جس طرح سے چاہیں رہیں۔ دیکھیے! ناک کٹا، کان کا بُچہ اور ہاتھ کا لولا عشق کرسکتا ہے یا نہیں؟ اور اللہ کے عاشقوں کا تو معاملہ ہی ان شاء اللہ کچھ اور رہے گا۔ یہ مولانارومی رحمۃ اللہ علیہ کا مشورہ ہے کہ عاشق بنو، تمہیں اپنے فائق اور حسین ہونے کا گمان کیوں ہے؟ حالاں کہ تم سرسے پیر تک عیب دار ہو، آنکھ الگ گناہ گار ہے، کان الگ گناہ گار ہے، اس کے باوجود بھی تم اپنے کو اچھا سمجھتے ہو، کیا یہ تعجب کی بات نہیں ہے؟ جیسے کوئی اپنی غلاظت سونگھ کر واہ رے واہ! کہہ رہا ہو، تو اتنے گناہوں میں ہو کر بھی اپنے کو مقدس اور دوسروں کو حقیرسمجھتے ہو، ایسے شخص کے لیے تکبر کی بیماری تعجب کی بات ہے۔
بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ
اگر کسی کو کسی معشوق سے رغبت ہونے لگے جیسے جرمن ایئر پورٹ پر ہمارے بعض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter