Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

19 - 34
بقول   دشمن   پیمانِ   دوست   بشکستی
ببیں   از  کہ  بریدی   و با   کہ   پیوستی
نفس دشمن اور شیطان دشمن کے کہنے سے اپنے مولیٰ کے قانون کو توڑ رہے ہو،  ارے ظالمو! غور تو کرو کہ جس کی روٹی کھاتے ہو اسی کی نافرمانی کررہے ہو، کس سے رشتہ توڑ رہے ہو اور کس سے جوڑ رہے ہو۔ نافرمانی کے وبال کی وجہ سے اللہ سے رشتہ توڑ کر اپنے نفس دشمن اور شیطان کی بات مانتے ہو۔ اگر اس کو کوئی کہے کہ او شیطان کہیں کا! تو یہ لڑے گا، ڈنڈا اٹھا لے گا، اگر کوئی شخص کسی عورت کو دیکھ رہا ہے اور اس کو کوئی کہہ دے او شیطان! اس عورت کو یا اس لڑکے کو کیوں دیکھتا ہے؟ تو دیکھ لیجیے ڈنڈا اٹھائے گا یا نہیں کہ ہم کو شیطان کیوں کہتے ہو؟ لیکن کام تو تم شیطانی کررہے ہو ؎ 
جس پہ ہوتا ہے فضل رحمانی 
ترک کرتا  ہے  کارِ  شیطانی
یہ اختر کا شعر ہے۔ جس کو گناہوں سے بچنے کی توفیق ہو جائے تو یہ اس پر اللہ کی رحمت ہے۔
سایۂ رحمتِ خدا کی علامت
 اگر کوئی پوچھے کہ بھئی آپ پر آج کل اللہ کی رحمت ہے یا نہیں؟تو اللہ کی رحمت کے سائے میں ہونے کی ایک علامت حضور صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرماتے ہیں اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ وَ لَا تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ4؎ اے اﷲ! مجھ پر رحم فرمائیے تاکہ میں گناہوں کو ترک کردوں،گناہوں کی وجہ سے مجھے بدنصیب ہونے سے بچائیے۔ تو معلوم ہوا کہ جو گناہ سے بچتا ہے وہ اﷲ کی رحمت کے سائے میں ہے، یہ علامت دیکھ لیں، آج کل یہ رحمت نہیں ہے کہ حرام آمدنی سے بلڈنگ بنا کر ہٰذَا مِنۡ فَضۡلِ رَبِّیۡ5؎ لکھ دیا، رشوت سود کی حرام آمدنی سے ہٰذَا مِنۡ فَضۡلِ رَبِّیۡ لکھا جارہا ہے۔ کیا یہ رب کا فضل ہے؟ جس پر اﷲ
_____________________________________________
4؎   سنن الترمذی:197/2(3570)، باب فی دعاء الحفظالنمل:40
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter