Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

16 - 34
اﷲ کا عاشق ہر وقت خوش رہتا ہے، بس مالک پر مرنا سیکھو؎
کوئی مرتا  کوئی  جیتا  ہی    رہا
عشق  اپنا  کام  کرتا   ہی   رہا
اور میرا بہت پرانا شعر ہے     ؎
میری   زندگی  کا   حاصل  میری    زیست     کا   سہارا
 تیرے عاشقوں میں جینا، تیرے عاشقوں میں مرنا
لیکن  ابھی تو جینے کی دعا کرو، جب مرنا ہو تو اس وقت بھی اللہ عاشقوں کا میلہ لگادے  گا، لیکن اس وقت تو عاشقوں میں جینا ہو؎
کسی اہل دل کی صحبت جو ملی کسی کو اخترؔ
اسے آگیا ہے جینا  اسے آگیا ہے مرنا
یہ جینا کون سا ہے؟ جو زندگی خدا پر فدا ہوتی ہے، جو بندہ اپنے مولیٰ اور اپنے مالک کی مرضی پر جیتا ہے اصل زندگی وہی ہے، باقی سب جانور بصورتِ انسان ہیں۔
بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنۡعَامِ جتنے کافر ہیں، نافرمان ہیں وہ جانور ہیں، بَلۡ ہُمۡ اَضَلُّ2؎ بلکہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔ پہلے اللہ نے فرمایا اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنۡعَامِ یہ جانور ہیں، پھر فرمایا بَلۡ ہُمۡ اَضَلُّ بلکہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔ قرآن کے الفاظ کی ترتیب دیکھیے! اگر یہی جملہ پہلے نازل ہوجاتا کہ جانوروں سے بدتر ہیں تو مزہ نہیں آتا، جیسے کوئی کسی کو کہہ دے کہ تم اُلو کے دادا ہو تو اس جملہ میں مزہ نہیں ہے، پہلے اُلّو کا ابّا کہو پھر اُلّو کا دادا کہو، ترتیب سے کہو۔ تو یہ اللہ تعالیٰ کے کلام کی بلاغت ہے، حاکمانہ اور شاہانہ کلام کی بلاغت ہے کہ پہلے یہ فرمایا کہ یہ مثل جانور کے ہیں پھر فرمایابَلۡ ہُمۡ اَضَلُّ عربی گرائمر میںبَلۡ ترقی کے لیے
_____________________________________________
2؎   الاعراف:179
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter