Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

18 - 34
وہ تمہیں خبیث اور بدمعاش کہتا ہے، اس کام میں عزت نہیں ہے۔
ابدال کون لوگ ہیں؟
 عزت اسی میں ہے کہ نظر کی حفاظت کرو، کافر کے دل میں بھی تمہاری عزت ہوگی، کافر عورت بھی سمجھے گی کہ اس کے برے اخلاق اچھے اخلاق سے کنورٹ ہوگئے یعنی تبدیل ہوگئے، ایسے لوگوں کو ابدال کہا جاتا ہے، ابدال بہت بڑا ولی اللہ ہوتا ہے جو ایک قدم اِسٹینگر کے اس جنگل میں رکھے تو دوسرا قدم ملکِ شام میں اور کعبہ شریف میں رکھ سکتا ہے۔ اللہ نے ان کی روحانیت میں جبرئیل علیہ السلام کے پر کی طاقت دی ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں    ؎
پرِ ابدالاں چوں پرِ جبرئیل
ابدالوں کا پر مثل جبرئیل علیہ السلام کے پر کے ہوتا ہے۔ ان پر روحانیت کا اتنا غلبہ ہوتا ہے کہ  ان کی روحانیت کی برکت سے لوگ بدل جاتے ہیں، ابدال کے معنیٰ ہیں بدل جانا۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ      ؎
کیست  ابدال آں کہ او مبدل  شود
خمرش از تبدیلی یزداں ز خل شود
ابدال کون ہیں؟ ابدال اونچے درجے کے اولیاء اللہ ہوتے ہیں، ابدال وہ ہوتے ہیں جن کے برے اخلاق، بری عادتیں اچھی عادتوں سے تبدیل ہو جائیں۔ اس کی شراب اللہ کی رحمت سے سرکہ بن گئی ہو، شراب حرام اور سرکہ حلال ہے، تو اس کی خراب عادتوں کی شراب اور بری بری بدمستیوں کی شراب اﷲ کی رحمت سے سرکہ میں بدل جائے، اخلاقِ رذیلہ اخلاقِ حمیدہ سے بدل جائیں، بری عادتیں اچھی عادتوں سے بدل جائیں۔ 
شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے
جو اللہ کے قہر و غضب کے اعمال سے مست ہورہا ہے ا س ظالم کو خبر نہیں کہ تم کتنے بڑے مالک کو ناراض کرتے ہو۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ اکثر یہ شعر پڑھتے تھے   ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter