Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

29 - 34
میں نے ایک پھول سے چہرے کی تمنا کی تھی
میں نے اس پر یہ مصرع لگایا  ؎
اب تمنا نہیں اس پھول کے مرجھانے سے
کیا مرنے والوں پر مرتے ہو۔ ایک ہمارا مولیٰ ہی ایسا پھول ہے جو کبھی نہیں مرجھائے گا، دنیا میں بھی تر و تازہ، آخرت میں بھی تر و تازہ اور جنت میں بھی تر و تازہ۔ بس اسی پیارے مولیٰ سے دل لگاؤ۔ جگر مراد آبادی کے استاد خواجہ اصغر گونڈوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم کو اللہ کیسے ملا؟ یہ دردِ دل کیسے ملا؟    ؎
ہم نے لیا ہے داغِ دل  کھو کے بہارِ زندگی
ایک گل  تر کے واسطے میں نے چمن لٹا دیا
ایک تر و تازہ پھول یعنی اللہ کے لیے میں نے سارے مرجھانے والے پھولوں کو خیر باد کہہ دیا۔
فنائے حسن فانی
لہٰذا  لومڑیت سے توبہ کرو، اللہ کا عاشق شیر ہوتا ہے۔ جس کے دل میں خالق شیر ہوگا وہ لومڑی کیسے ہوگا؟ ابھی عقل سے مان لو، فی الحال اعتقاد تو صحیح کرلو، آج سے جان کی بازی لگانے کا ارادہ کرلو ، سب لوگ ارادہ کرلو چاہے فرض، واجب اور سنت مؤکدہ کے علاوہ کبھی کوئی نفل نہ پڑھو لیکن اللہ کے لیے ایک سانس بھی اللہ کو ناراض نہ کرو، نظر بچاؤ، غم اُٹھاؤ، پھر دیکھو کہ آپ ایسے ولی اللہ بنیں گے کہ ہاتھ میں تسبیح بھی نہیں ہوگی، ایسے ولی اللہ بنو گے کہ سارے عالم کو تمہارا کوئی نفل بھی نظر نہیں آئے گا ، لیکن اپنے دل پر ہر وقت جوغم اٹھارہے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے کہ میرے بندے کے سینے میں خون کا دریا بہہ رہا ہے۔ ایک آرزو نہیں، ایک تمنا نہیں، لاکھوں تمناؤں کا ہر وقت خون کرتا رہتا ہے، اس کے دل کے مشرقی افق پر بھی خون ہے، مغربی افق پر بھی خون ہے، شمالی اور جنوبی افق  پر بھی خون ہے، اُتّر، د کھن، پورب، پچھم دل کے سارے اُفق خونِ تمنا سے لال کیے ہوئے ہے تو پھر کیوں نہ اس کو اپنی نسبت کے، تعلق مع اﷲ کے بے شمار آفتاب دے دوں۔ دنیا والوں کو اور کافروں کو صرف
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter