Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

7 - 34
دشمنوں کو عیش آب و گل  دیا 
دوستوں  کو  اپنا   دردِ  دل  دیا
یعنی دشمنوں کو مٹی پانی کی عورت، سموسہ اورپاپڑ دے دیا مگر ہم کو اپنی محبت اور اپنا ذکر دیا، اور دونوں میں فرق کیا ہے؟     ؎
ان   کو   ساحل   پر  بھی  طغیانی   ملی 
ہم کو  طوفانوں  میں بھی   ساحل  دیا
وہ ایئر کنڈیشن میں بھی خودکشی کررہے ہیں اور ولی اﷲ اپنے بوریے پر اللہ کی یاد میں مست ہے۔
ہر اللہ والے کا رنگِ  مزاج الگ ہوتا ہے
اللہ اپنے ہر ولی کواپنی محبت کا الگ الگ مزہ دیتا ہے، مشترک مزہ نہیں دیتا، کوئی نہ کوئی فرق ہوتا ہے، جیسے ہر آدمی کی صورت الگ ہوتی ہے اور ہر ایک کی سیرت میں بھی تفرّد ہوتا ہے، کسی پر رنگِ جمال غالب ہے، کسی پر جلال غالب ہے، کسی پر اخلاق و کرم غالب ہے،  کوئی خشیت اور دیوانگی سے جلا بھنا کباب ہے، کسی کا مزاج ٹھنڈا ہے یعنی نقشبندی کی طرح    کافور کی شراب پی رہاہے، کوئی سونٹھ والی چشتیوں کی گرم شراب پی رہا ہے۔ جنت میں نقشبندیوں کو کافوری شراب پلائی جائے گی کیوں کہ وہ دنیا میں ٹھنڈے تھے لہٰذا ٹھنڈی شراب پیو،جَزَآءً وِّفَاقًا1؎ تم کو تمہارے اعمال کے موافق ملے گا، تم ہمارے عشق میں ٹھنڈے تھے لہٰذا کافور کی ٹھنڈی شراب پیو اور جو ہمارے عشق میں شور مچانے والے بندے ہیں یعنی چشتی تھے وہ شرابِ زنجبیل، سونٹھ والی گرم شراب پئیں۔ ان دونوں شراب کا ذکر قرآنِ مجید میں ہے۔ تو جنت میں عمل کے موافق جزا ملے گی، لہٰذا جو یہاں اللہ کے عشق میں شور وغل کرتے تھے، روتے تھے اور جلے بھنے رہتے تھے ان کو اللہ شَرَابًا زَنْجَبِیْلًا پلائے گا اور جو سنت و دین کے پابند ہیں مگر مزاج کے ٹھنڈے ہیں، زیادہ شور و غل اور آہ و فغاں نہیں کرتے،اﷲ ان کو وہاں شَرَابًا کَافُوْرًا پلائیں گے اور ان کو وہی اچھی لگے گی۔ اللہ تعالیٰ جس کو جو دے گا اس کو اسی میں مزہ آئے گا، جنت تکلیف کی جگہ نہیں ہے نہ حسرت کی جگہ ہے ، وہاں کسی کو کوئی غم
_____________________________________________
1؎   النبا:26
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter