Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

24 - 34
ان کے دلوں سے اللہ کا تصور ہی غائب ہورہا ہے۔ جو لندن ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد انگریز عورتوں کی ننگی ننگی ٹانگیں دیکھے گا کیا اس کو مولیٰ یاد رہے گا؟ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ ادا کرلو چاہے زیادہ نفلی عبادات نہ کرو، بس یہی ایک کام کرلو کہ ایک نظر خراب نہ کرو، دل میں ہر وقت نظر بچانے کا غم اٹھاؤ، کیا اللہ کے راستے میں اتنا بڑا غم اٹھانے والا اللہ کا ولی نہیں ہوگا؟ کیا اللہ کو اپنے اس بندے پر رحم نہیں آئے گا؟ میں تو قرآنِ پاک کے اس حکم کو بیان کررہا ہوں کہ ہر نامحرم سے اور اَمرَد لڑکوں سے نظر کی حفاظت کرو، لیکن جو قرآنِ پاک کے اس حکم کو بیان نہیں کررہا کیا آپ اس سے پوچھنے جاتے ہو کہ آپ اس حکم کو کیوں نہیں بیان کرتے؟ پھر مجھ سے کیوں پوچھتے ہو کہ آپ یہ کیوں بیان کرتے ہیں؟ ان سے بھی ذرا پوچھو کہ قرآنِ پاک کا یہ حکم ہے یا نہیں؟ قرآنِ پاک میں یہ آیت ہے یا نہیں؟ قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ13؎  اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم) ایمان والوں سے فرمادیجیے کہ اپنی نظر کو بچائیں۔ بولو! یہ قرآنِ پاک کی آیت ہے یا نہیں؟ عجیب معاملہ ہے کہ جو اﷲ کا ایک حکم بیان کررہا ہے اس سے پوچھتے ہو آپ اس کو کیوں بیان کررہے ہیں اور جو یہ حکم بیان نہیں کرتے ان سے کیوں نہیں پوچھتے کہ آپ یہ مضمون کیوں نہیں بیان کرتے؟ آج سارے عالم میں بدنظری کی بیماری کالڑا کی طرح پھیلی ہوئی ہے، ایئر پورٹ پر، ہوائی جہاز میں سب سے پہلے ایئر ہوسٹس آتی ہے ، جب ایئر ہوسٹس آئے تو فوراً نظر نیچی کرلو، بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ٹس سےمس نہیں ہوتے، اسے بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہیں، بڈھا ہے تو بیٹی بیٹی کرتا ہے اور کم عمر ہے تو آپا آپا کہتا ہے اور وہ رکھتے ہی کم عمر لڑکیاں ہیں۔
ولی اللہ بننے کا طریقہ
میرے جو دوست احباب چاہیں کہ میں ولی اللہ بن جاؤں تو آنکھوں کے زِنا یعنی  نظر بازی سے بچو، اپنی آنکھوں کی مٹھاس کو اللہ پر فدا کرو اور نظر بچانے کا غم اُٹھالو۔ میں ایک سوال کرتا ہوں کہ کیا اللہ ارحم الراحمین نہیں ہیں؟ یہاں چاروں طرف بے پردہ کرسچین
_____________________________________________
13؎   النور:30
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter