Deobandi Books

مقصد تخلیق حیات

ہم نوٹ :

31 - 34
ہے، اے ہماری آنکھوں کو روشنی دینے والے! آپ کا ہم سب پر بہت زیادہ حق ہے، بس آپ اپنی رحمت سے ہمارے قلب کو ایسا جذب فرمالیں، اس طرح قبول فرمالیں کہ ہم سے ایک لمحہ بھی کوئی نامعقول حرکت صادر نہ ہو اور اگر کبھی خطا ہو جائے تو رو رو کر معافی مانگنے کی توفیق دے دیں، اتنا رونا نصیب فرمائیں کہ آپ کے فرشتوں پر بھی لرزہ طاری ہو جائے کہ زمین پر یہ کون سی مخلوق ہے جو خطاؤں کے بعد اتنا رورہی ہے۔ 
اے اللہ! ہماری اندرونی جنگ جو نفس اور شیطان سے ہے، جو لوگ نفس کے کہنے سے نظریں خراب کررہے ہیں، کالی اور گوری کےڈیزائن دیکھتے ہیں، اے خدا! ان کو رام نرائن بننے سے بچا۔ بدنظری معمولی جرم نہیں ہے، اس لعنتی فعل سے اللہ ہم سب کی حفاظت فرما اور ہمارے دل کو بھی اور جسم کو بھی سراپا اپنا بنالے، ہم سب کو جذب کرکے حیاتِ تقویٰ اوراپنے دوستوں کی زندگی عطا فرما۔ اللہ! ہمارے بال سفید ہوگئے اور ہمیں ابھی تک گناہ چھوڑنے کی توفیق نہیں ہوئی، ایسا نہ ہو کہ اسی حالت میں موت آجائے، اے خدا! ہم سب کو مرنے سے پہلے اپنا بنالے، جذب فرمالے۔
اﷲ! اختر مسافر ہے اور تیرے نبی نے بشارت دی ہے کہ مسافر کی دعا رد نہیں ہوتی۔اﷲ! میرے حق میں بھی میری دعا قبول فرما، میرے بچوں کے حق میں، میرے دوستوں کے حق میں، جو حاضر ہیں اور جوغائب ہیں، موجود نہیں ہیں، سارے عالم کے احباب کے لیے اور سارے عالم کی امت مسلمہ کے حق میں اس دعا کو قبول فرما کہ ہم سب کو صاحبِ نسبتِ اولیائے صدیقین بنادے اورتمام کافروں کو اہل ایما ن بنادے اور اختر کو اور جملہ        اہل ایمان کو عافیتِ دارین نصیب فرمادے، چیونٹیوں پر رحم فرما دے بلوں میں، مچھلیوں پر رحم فرما دے دریاؤں میں، پرندوں پر رحم فرما دے فضاؤں میں،یاا للہ!ساری مخلوق پر رحمت نازل کردے، آمین۔
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ
مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
لَاتَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِکَ رَبِّیْ شَقِیَّا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کثرتِ دعا کا معمول بنا لیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کی محبت مؤمن کی غیر مشترکہ نعمت ہے 6 1
4 ہر اللہ والے کا رنگِ مزاج الگ ہوتا ہے 7 1
5 بدنظری سے بچاؤ کا نہایت مؤثر مراقبہ 8 1
6 عشق ناپاک کی ناپاکیاں 10 1
7 عشق مولیٰ کی آبادیاں اورعشق مجازی کی بربادیاں 10 1
8 عالمگیر بادشاہ کا ایک سبق آموز قصہ 12 1
9 کارِ شیطانی کا انجام 13 1
10 طریقۂ حصولِ لذتِ دو جہاں 13 1
11 دعوتِ دین کا ایک مفید طریقہ 14 1
12 دعوتِ لذتِ دو جہاں 15 1
13 بلاغتِ کلامِ خدا کی ایک مثال 16 1
14 ابدال کون لوگ ہیں؟ 18 1
15 شیطان کو خوش کرنے میں رحمٰن کی ناخوشی ہے 18 1
16 سایۂ رحمتِ خدا کی علامت 19 1
17 اصلی شکر گزار بندے کون ہیں؟ 20 1
18 حلاوتِ بصارت کے بدلے حلاوتِ ایمانی کا حصول 21 1
19 تلخیِ حیات کا سبب نافرمانیِ خدا ہے 22 1
20 مضمونِ غض بصر کی اہمیت 23 1
21 ولی اللہ بننے کا طریقہ 24 1
22 تخلیق ِانسانیت کی بنیاد محبتِ الٰہیہ کی شرط پر ہے 26 1
23 صحبتِ اولیاء کی اہمیت 27 1
24 خدا کے راستے کے غم کی قیمت 28 1
25 فنائے حسن فانی 29 1
Flag Counter