Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

6 - 34
اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو؟
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا  لِّلہِ1 ؎
وَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ
 حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ الْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِیْ وَاَہْلِیْ  وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ2؎
گناہوں میں ابتلا کا سبب
حضراتِ سامعین! دنیا میں جس قدر گناہ و نافرمانی ہورہی ہے اور جتنے لوگ گناہوں میں مبتلا ہیں، سمجھ لو کہ وہ اللہ تعالیٰ کو ناخوش کرکے حرام خوشیوں سے اپنی مستیوں سےاللہ تعالیٰ کے عذاب اور قہر میں مبتلا ہیں۔ اس کا سبب کیا ہے؟ میں آج ایک بنیادی مضمون پیش کررہا ہوں کہ اس کا سبب کیا ہے؟ اس کا سبب ایسے معلوم ہوگا کہ دو آدمی الیکشن میں کھڑے ہوئے، دونوں آپ کے دوست ہیں، دونوں ووٹ مانگ رہے ہیں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ جس سے تعلق زیادہ ہوگا۔
اسی طرح ایک چیز ہے گناہ کی حرام لذت، ایک طرف آپ کا نفس چاہتا ہے کہ میں
_____________________________________________
1؎   البقرۃ:165سنن الترمذی :187/2(3828)، باب مااسفل من الکعبین فہو فی النار،ایج ایم سعید
Flag Counter